ڈھاکہ: بنگلہ دیش کے جنوب مغربی شہر کھلنا میں پیر کو نامعلوم مسلح افراد نے ایک اور سیاسی لیڈر کو سر میں گولی مار دی۔ دوپہر کے قریب "مطالب سکدار” کو تشویشناک حالت میں اسپتال لے جایا گیا۔ یہ واقعہ ممتاز نوجوان رہنما شریف عثمان ہادی کے قتل کے چند دن بعد پیش آیا ہے۔
بی ڈی نیوز کے مطابق، نیشنل سٹیزن پارٹی (این سی پی) سے وابستہ، جاتیہ شرمک شکتی سے تعلق رکھنے والے ایک اور سیاسی لیڈر، مطالب سکدارکو کھلنا میں دن دیہاڑے گولی مار دی گئی۔ این سی پی سے وابستہ مطالب سکدار کو دوپہر کے قریب نازک حالت میں کھلنا میڈیکل کالج اسپتال لے جایا گیا۔
پولیس کے مطابق حملہ شہر کے علاقے سوناڈانگا میں ہوا۔ این سی پی کے جوائنٹ چیف آرگنائزر محمودہ میتو نے بھی فائرنگ کی تصدیق کی۔ انھوں نے سوشل میڈیا پر واقعے کے بارے میں پوسٹ کیا اور ایک تصویر شیئر کی جس میں سکدار کو زخمی دکھایا گیا ہے۔
انہوں نے پوسٹ میں کہا کہ، این سی پی کے کھلنا ڈویژن کے سربراہ اور این سی پی شرمک شکتی کے مرکزی آرگنائزر مطلب سکدار کو تھوڑی دیر پہلے گولی مار دی گئی تھی۔ بی ڈی نیوز کی رپورٹ کے مطابق، پولیس نے بتایا کہ حملے کے بعد مقامی لوگوں نے فوری مداخلت کی اور شکدار کو فوری علاج کے لیے اسپتال پہنچایا۔
بنگلہ دیش میں حالات مزید خراب،عثمان ہادی کے بعد، طلبہ لیڈر مطالب سکدار کوسر میں گولی مار دی گئی

