Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ایم آئی ٹی میں فائرنگ،صدر امریکا ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کردیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :امریکا کے صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے گرین کارڈ لاٹری پروگرام معطل کر دیا جس کے ذریعے سے براؤن یونیورسٹی اور میساچوسٹس انسٹی ٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (ایم آئی ٹی) میں ہونے والی فائرنگ کا مشتبہ ملزم امریکا میں داخل ہوا تھا۔

    امریکا کی ہوم لینڈ سیکرٹری کرسٹی نیوم نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر کہا کہ امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کی ہدایت پر انہوں نے امریکی شہریت اور امیگریشن سے متعلق محکمے کو یہ پروگرام روکنے کا حکم دیا ہے۔
    انہوں نے پرتگالی نژاد ملزم کولاڈیو نیویس ویلنٹ سے متعلق کہا کہ اس خطرناک شخص کو کسی بھی صورت امریکا میں داخل نہیں ہونا چاہیے تھا۔48 سالہ کولاڈیو ویلنٹ پر الزام ہے کہ اس نے براؤن یونیورسٹی میں فائرنگ کر کے دو طالب علموں کو ہلاک جبکہ دیگر 9 کو زخمی کر دیا تھا، اس کے علاوہ اس پر ایم آئی ٹی کے ایک پروفیسر کو فائرنگ کر کے ہلاک کرنے کا الزام بھی ہے۔دوسری جانب گزشتہ روز ہی امریکی حکام نے کہا ہے کہ براؤن یونیورسٹی اور ایم آئی ٹی میں فائرنگ کرنے والے 48 سالہ ملزم لاڈیو ویلنٹ کی لاش برآمد ہوئی ہے۔
    پروویڈنس پولیس کے ایک مخبر کے حلف نامے کے مطابق نیوس ویلنٹ نے 2000 میں شروع ہونے والے سٹوڈنٹ ویزا پر براؤن یونیورسٹی میں تعلیم حاصل کی تھی۔حلف نامے کے مطابق 2017 میں اسے ڈائیورسٹی امیگرنٹ ویزا جاری کیا گیا اور اس کے چند ہی ماہ بعد اسے مستقل قانونی رہائش مل گئی تھی،تاہم فوری طور پر یہ واضح نہیں ہوسکا کہ وہ 2001 میں سکول سے غیرحاضری کی چھٹی لینے اور 2017 میں ویزا حاصل کرنے کے درمیان کہاں تھا۔
    ڈائیورسٹی ویزا پروگرام ہر سال 50 ہزار تک گرین کارڈ لاٹری کے ذریعے ان ممالک کے شہریوں کو دیتا ہے جن کی امریکا میں نمائندگی بہت کم ہے، ان میں سے اکثر افریقی ممالک ہیں۔ 2025 کی ویزہ لاٹری کے لیےتقریباً دو کروڑ افراد نے اپلائی کیا جن میں سے ایک لاکھ سے زیادہ کو اس کے لیے منتخب کیا گیا۔
    ان افراد کو امریکا میں داخلے کی اجازت ملنے کے بعد جانچ پڑتال سے گزرنا ہو گا، سکیم کے تحت 58 پرتگالی شہریوں کو امریکا میں داخلے کی اجازت ملی۔یہ لاٹری جیتنے والوں کو گرین کارڈ کے لیے درخواست دینے کے لیے مدعو کیا جاتا ہے، قونصل خانوں میں ان کا انٹرویو لیا جاتا ہے اور گرین کارڈ کے دوسرے درخواست دہندگان کی طرح یہ افراد بھی انہی سرکاری تقاضوں اور جانچ پڑتال کے عمل سے گزرتے ہیں۔
    امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ طویل عرصے سے ڈائیورسٹی ویزا لاٹری کی مخالفت کر رہے ہیں۔اس سے قبل نومبر میں نیشنل گارڈز کے ارکان پر حملے میں ایک افغان شخص کی بندوق بردار کے طور پر شناخت ہونے کے بعد امریکی حکومت نے افغانستان اور دیگر ممالک سے امیگریشن کے خلاف سخت قوانین نافذ کر دیے ہیں۔

    Related Posts

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.