Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اے آئی کے میدان میں بازی پلٹ گئی: ایپل کی واپسی، سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال، دنیا کی سب سے قیمتی کمپنی کون؟

      ویوو X300 FE کی پاکستان میں انٹری؛ 5000 نٹس برائٹنس اور 6500mAh بیٹری کے ساتھ نیا ریکارڈ

      ہندوستان کی پہلی ہائیڈروجن ٹرین پٹری پر دوڑ پڑی

      مصنوعی ذہانت کا مستقبل: پاکستان نے 29 ممالک کے ساتھ مل کر عالمی اتحاد WAICO قائم کر لیا

      فوڈ ڈیلیوری کا نیا بادشاہ کون؟ اوبر اور ڈیلیوری ہیرو کا 99 ممالک میں راج!

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      اصفہان میں دھماکوں کے بعد فضا دھوئیں سے بھر گئی: اسرائیلی فضائی حملے کی پہلی ویڈیو 

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    سابق وزیراعلیٰ پنجاب منظور وٹو کا انتقال،صدر آصف زرداری کا اظہار افسوس، تعزیت

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور:سابق وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور سینیئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو لاہور میں انتقال کر گئے۔
    مرحوم کی نماز جنازہ کل (17دسمبر) بروز بدھ حویلی وساوے والا اوکاڑہ میں دن 2 بجے ادا کی جائے گی۔
    میاں منظور احمد وٹو کی وفات پر مختلف سیاسی جماعتوں کے رہنماؤں اور کارکنوں نے گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے اور صوبے و ملک کے لیے ان کی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا ہے۔
    میاں منظور احمد وٹو قومی سیاست میں ایک طویل عرصے تک متحرک رہے اور انہوں نے بطور وزیرِ اعلیٰ پنجاب اور اسپیکر پنجاب اسمبلی سمیت متعدد اہم سیاسی عہدوں پر خدمات انجام دیں۔ انہیں ایک تجربہ کار سیاستدان اور مضبوط سیاسی کردار کے طور پر جانا جاتا تھا۔
    میاں منظور احمد وٹو کی وفات کو پنجاب کی سیاست کے ایک اہم باب کا اختتام قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی خدمت اور سیاسی وابستگی کے حوالے سے ان کا طویل سفر ہمیشہ یاد رکھا جائے گا۔
    سابق وزیراعظم پاکستان راجا پرویز اشرف، خرم جہانگیر وٹو اور دیگر نے میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر دکھ اور افسوس کا اظہار کرتے ہوئے ان کے درجات بلندی کی دعا کی ہے۔

    صدر آصف زرداری کا اظہار افسوس

    صدرِ مملکت آصف علی زرداری نے سینئر سیاستدان میاں منظور احمد وٹو کے انتقال پر گہرے دکھ اور افسوس کا اظہار کیا ہے۔ منگل کو ایوانِ صدر کے پریس ونگ سے جاری بیان کے مطابق صدر مملکت نے کہا کہ میاں منظور احمد وٹو نے بطور سپیکر پنجاب اسمبلی، وزیراعلیٰ پنجاب، وفاقی وزیر اور مختلف اہم سیاسی ذمہ داریوں میں عوامی خدمت اور قومی ترقی کے لئے گرانقدر خدمات انجام دیں۔
    انہوں نے کہا کہ مرحوم نے بطور سینئر سیاستدان جمہوری اداروں کے استحکام اور علاقائی مسائل کے حل میں اہم کردار ادا کیا، مرحوم کی دانائی، قیادت اور قومی یکجہتی کے لئے خدمات ہمیشہ یاد رکھی جائیں گی۔ صدرِ مملکت نے دعا کی کہ اللہ تعالیٰ مرحوم کو جوارِ رحمت میں جگہ عطا فرمائے اور لواحقین کو صبرِ جمیل عطا کرے۔

     

    Related Posts

    اردن میں دو امریکی فوجیوں کی ہلاکت  امریکہ کے ایران پر نئے فضائی حملے  

    ’پیٹرول بحران ‘ کیا مافیا آج بھی طاقتور ہے؟ کمیشن رپورٹ ضرور پڑھیں

    فیفا ورلڈ کپ فائنل؛ کراچی میں میچ بڑی اسکرینز پر دکھانے کا اہتمام

    مقبول خبریں

    پاک فوج اور معرکہ حق سے متعلق متنازع بیان، این سی سی آئی اے نے نورین نیازی کو طلب کرلیا

    سینٹرل کمانڈ نے کہا کہ مارے جانے والے فوجیوں کی شناخت فی الحال جاری نہیں کی جائے گی۔ ان کے نام ان کے اہل خانہ کو مطلع کرنے کے بعد ہی جاری کیے جائیں گے۔ امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے فوجیوں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ انتہائی افسوسناک واقعہ ہے، وہ ہمارے ملک کی خدمت کرتے ہوئے مرے۔

    انگلینڈ نے فرانس کو شکست دے کر عالمی کپ میں تیسرا مقام حاصل کیا، ساکا نے ہیٹ ٹرک کی

    ’پیٹرول بحران ‘ کیا مافیا آج بھی طاقتور ہے؟ کمیشن رپورٹ ضرور پڑھیں

     پٹاخہ فیکٹری میں دھماکہ،آٹھ افرادہلاک

    بلاگ

    تحفظ کی اپیل سے قتل تک ایک جان جو بچائی جا سکتی تھی

    ایران، امریکہ جنگ اوراسرائیل

    نواب ذوالفقار خان کی قیادت سے بلوچستان میں امن کی بحالی ممکن!

    ’’امریکا ایران جنگ کا نیا مرحلہ‘‘ میاں حبیب کا کالم

    بلوچستان کو تباہ و برباد کرنے کے لیے کئی شر پسند عناصرملوث اورمتحرک

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.