نئی دہلی:پاکستان کے ہاتھوں شکست کے بعد بھارت کو سفارتی محاذ پر مسلسل ناکامیوں کا سامنا ہے۔بھارتی وزیرِ اعظم نریندر مودی کی نام نہاد ذاتی دوستیوں اور امریکا سے قربت کے دعوے ایک بار پھر کھوکھلے ثابت ہو گئے۔
امریکا کی قیادت میں قائم جدید ٹیکنالوجی کے عالمی اتحاد پیکس سیلیکا سے بھارت کی بے دخلی نے مودی حکومت کو شدید دھچکا پہنچایا۔بھارتی جریدے دی انڈین ایکسپریس کے مطابق اپوزیشن نے اس اخراج کو عالمی سطح پر بھارت کی گرتی ہوئی ساکھ قرار دیا ہے۔اپوزیشن رہنما جے رام رمیش نے مئی میں پاکستان کے ہاتھوں شکست کو بھارت کی سفارتی تنہائی کی بڑی وجہ قرار دیا۔
تجزیہ کاروں کے مطابق جدید ٹیکنالوجی اور اے آئی کے دور میں اس اہم اتحاد سے باہر ہونا بھارت کیلئے ایک اور بڑی رسوائی ہے، جبکہ پاکستان کی مؤثر حکمت عملی سے خطے میں توازن مزید واضح ہو رہا ہے۔

