کولمبو:سری لنکا میں سمندری طوفان دتوا کے باعث شدید بارشوں اور سیلاب سے ہلاکتوں کی تعداد 123 ہوگئی ہے ۔
سری لنکا کے ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر نے ہلاکتوں کی تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ طوفانی بارشوں کے باعث اب تک 130 افراد لاپتا ہیں۔ زیادہ تر اموات لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ سے ہوئی ہیں۔شمالی اور مشرقی علاقوں میں 300 ملی میٹر تک ہونے والی بارش لینڈ سلائیڈنگ کی وجہ بنی۔
ڈیزاسٹر مینجمنٹ سینٹر کے مطابق طوفان اور سیلابی صورتحال کے سبب ملک بھر میں 44 ہزار سے زائد افراد متاثر ہوئے ہیں۔ متاثرہ افراد کو اسکولوں اور پبلک مقامات میں منتقل کیا گیا ہے۔
سری لنکن حکام کے مطابق ملک کے مشرقی اور جنوبی علاقے جو پہلے سے ہی سیلاب سے متاثرہ ہیں وہاں مزید سیلاب متوقع ہے جب کہ دارالحکومت کولمبو میں بھی سیلاب کا خطرہ ہے

