دبئی :دبئی ایئر شو میں ایک فضائی مظاہرے کے دوران ایک انڈین ہال تیجس جنگی طیارہ حادثے کا شکار ہو گیا۔
جمعے کو مقامی وقت کے مطابق دوپہر 2 بج کر 10 منٹ پر یہ طیارہ ہجوم کے سامنے فضائی مظاہرے دوران زمین پر گر کر تباہ ہوا۔ حادثے کے فوراً بعد رن وے کے قریب سے دھوئیں کے بادل اٹھتے دیکھے گئے۔
رپورٹ کے مطابق جنگی جہاز تیجس کا بھارتی پائلٹ بھی بروقت خود کو ایجیکٹ نہیں کر پایا اور خوف ناک حادثے میں اپنی جان کھو بیٹھا۔ بھارتی فضائیہ کی جانب سے سماجی رابطے کی سائٹ ایکس پر پوسٹ میں کہا گیا ہے کہ پائلٹ جانبرنہیں ہوسکا ہماری ہمدردیاں مرحوم پائلٹ کے اہل خانہ کے ساتھ ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کیلئے تحقیقات کا حکم دیدیا گیا ہے۔
بھارتی میڈیا نے پائلٹ کی ہلاکت کی تصدیق کردی، بھارتی طیارہ ونگ کمانڈر وکرم سنگھ اڑا رہے تھے۔ بھارتی میڈیا کے مطابق بھارتی طیارہ ایک ماہر پائلٹ چلا رہا تھا، طیارہ تکنیکی خرابی کے باعث گرا، پائلٹ کا قصور نہیں تھا، پائلٹ کو تیجس اڑانے کیلئے 6 ماہ کی خصوصی ٹریننگ دی گئی تھی، ٹریننگ کے دوران تیجس اڑانے والے پائلٹ نے ٹاپ کیا تھا۔ متحدہ عرب امارات کی وزار دفاع کی جانب سے جاری بیان میں بتایا گیا ہے کہ تیجس طیارہ دبئی ایئر شو میں گر کر تباہ ہوا، حادثے میں طیارے کا پائلٹ ہلاک ہوگیا۔حادثے کے وقت کئی خواتین، بچے اور دیگر شائقین مظاہرے کو قریب سے دیکھ رہے تھے، جنہوں نے حادثے کے بعد خوف اور حیرت میں منتشر ہونا شروع کر دیا۔ حکام نے علاقے کو فوری طور پر گھیرے میں لے کر امدادی کارروائیاں شروع کر دیں۔
An IAF Tejas aircraft met with an accident during an aerial display at Dubai Air Show, today. The pilot sustained fatal injuries in the accident.
IAF deeply regrets the loss of life and stands firmly with the bereaved family in this time of grief.
A court of inquiry is being…
— Indian Air Force (@IAF_MCC) November 21, 2025
یادرہے گذشتہ روز بھی بھارتی تیجس لڑاکا طیارے کی ایک فوٹیج وائرل ہوئی تھی جس میں طیارے سے تیل کا اخراج رکوانے کے لیے بھارتی ٹیکنیشنز کو شاپنگ بیگز سے لیکج بند کرنے کی کوشش کرنا پڑی، جس پر بھارتی فضائیہ کے ناقص معیار اور کمزور تکنیکی تیاری پر تنقید کا نشانہ بنایا گیا تھا۔ اور ذرائع کے مطابق حادثے میں تباہ ہونے والا تیجس طیارہ وہی ہے جس کا آئل لیک ہو رہا تھا،

