نئی دہلی : نتیش کمار نے انڈین ریاست بہار کے وزیراعلیٰ کے طور پر 10 ویں بار حلف اُٹھا کر منفرد ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔ہندوستان ٹائمز کے مطابق نتیش کمار کی حلف برداری کی تقریب جمعرات کو پٹنہ کے مشہور گاندھی میدان میں صبح 11:30 بجے منعقد ہوئی۔تقریب میں ملک کے اعلیٰ حکام اور رہنماؤں نے شرکت کی۔ اس موقع پر سکیورٹی کے سخت انتظامات کیے گئے تھے۔گورنر عارف محمد خان نے نتیش کمار سے عہدے اور راز داری کا حلف لیا۔
10 بار وزیر اعلی بہار رہنے کامنفرد ریکارڈ ،نتیش کمار نے حلف اٹھا لیا

