واشنگٹن: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے اپنے اس دعوے کو دہرایا کہ انہوں نے اپنے دور صدارت میں آٹھ جنگیں روکیں جن میں بھارت اور پاکستان جنگ بھی شامل ہے۔ یہ ریمارکس سعودی عرب کے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ اوول آفس میں دو طرفہ ملاقات کے دوران سامنے آئے۔
اس موقع پر ٹرمپ نے یہ بھی اعتراف کیا کہ، روس یوکرین جنگ ختم کرانے میں انھیں سوچ سے بھی زیادہ وقت لگ رہا ہے۔ ٹرمپ نے یہ بھی دعویٰ کیا کہ، بھارت پاکستان جنگ دوبارہ شروع ہونے والی تھی۔
ٹرمپ نے اوول آفس میں صحافیوں کو بتایا کہ، "ہم نے اس دفتر میں بہت اچھا کام کیا ہے۔ میں نے آٹھ جنگیں روکی ہیں۔۔۔ میں نے حقیقت میں آٹھ جنگیں روک دی ہیں۔ مجھے پوتن کے ساتھ ایک مرتبہ پھر جانا ہے۔ میں پوتن سے متعلق تھوڑا حیران ہوں۔ اس میں میری سوچ سے زیادہ وقت لگا۔ لیکن ہم نے ہندوستان اور پاکستان کو روک دیا۔ میں فہرست سے بیان کر سکتا ہوں… مجھے بہت فخر ہے۔ میں نے ایک کو روکا جو دوبارہ شروع کرنے کے لئے تقریباً تیار تھا۔۔۔تو چاہے وہ دفتر میں آئے ہوں یا ٹیلی فون پر ہوا "۔ لیڈروں نے اوول آفس میں آکر اپنے امن معاہدوں پر دستخط کیے ہیں۔۔۔”

