Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا‘ 27ویں آئینی ترمیم کا مجوزہ مسودہ سامنے آگیا

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد :سینیٹ میں پیش ہونے والے 27ویں آئینی ترمیم کے مجوزہ مسودے کی تفصیلات سامنے آگئیں، جس میں آئین پاکستان کے 48 آرٹیکلز میں ترامیم تجویز کی گئی ہیں۔

    فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات، چیرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کی جگہ چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق
    آئین کے آرٹیکل243 میں سے چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کا عہدہ تحلیل کرکے چیف آف ڈیفنس فورسز کا عہدہ تخلیق کیا گیا ہے، ایک تجویز کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ تاحیات رہے گا۔
    ججز کے تبادلے جوڈیشل کمیشن آف پاکستان کے سپرد کیے جانے کی تجویز بھی دی گئی ہے، جج نے جس ہائیکورٹ سے ٹرانسفر پر جانا ہے اور جس ہائیکورٹ میں جانا ہے، ان کے چیف جسٹس بھی تبادلے کے عمل کا حصہ ہوں گے۔
    آئینی عدالت وفاق اور صوبوں کے تنازعات طے کرے گی
    مسودہ کےمطابق وفاقی آئینی عدالت، آئین کی تشریح اور آئینی تنازعات کے فیصلے کرے گی،سپریم کورٹ سے آئینی اختیارات واپس لے کر وفاقی آئینی عدالت کودیےجائیں گے،آئینی مقدمات اب سپریم کورٹ نہیں،وفاقی آئینی عدالت سنے گی،وفاقی آئینی عدالت کا صدرمقام اسلام آباد ہوگا،آئینی عدالت کووفاق اورصوبوں کے درمیان تنازعات سننےکا اختیار ہوگا۔
    سپریم کورٹ محض اپیلوں، عمومی مقدمات کی عدالت رہ جائیگی
    مسودہ کےمطابق سپریم کورٹ صرف اپیلوں اور عمومی مقدمات کی عدالت رہے گی، وفاقی آئینی عدالت میں چیف جسٹس اور چاروں صوبوں سے برابر نمائندگی ہوگی،وفاقی آئینی عدالت کے چیف جسٹس کی مدت تین سال مقرر کی گئی ہے۔
    سینیٹ انتخابات میں تاخیر سےہونےوالی قانونی ابہام دور کرنے کی تجویز ہے،سینیٹ کے نئے منتخب ارکان کی مدت میں تاخیرشدہ عرصہ شمارتصور ہوگا،سینیٹ کےانتخابات ایک ہی وقت پر کرائے جانے کی تجویز ہے،چیئرمین اور ڈپٹی چیئرمین کے انتخاب میں شفافیت یقینی بنائی جائے گی۔
    چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدے کی حیثیت محدود
    چیف جسٹس آف پاکستان کے عہدےکی حیثیت محدود ہوجائے گی،سپریم کورٹ اور آئینی عدالت کے درمیان اختیارات کی تقسیم کی تجویزدی گئی ہے،آئینی عدالت کے فیصلےملک کی تمام عدالتوں پر لازم ہوں گے۔
    تقرری سے انکار پر جج ریٹائر تصور ہوگا
    آرٹیکل 206 میں ترمیم،سپریم کورٹ یا آئینی عدالت میں تقرری سے انکار پر جج ریٹائر تصور ہوگا،آرٹیکل 130 میں ترمیم، وزرائے اعلیٰ کے مشیروں کی تعداد میں بھی اضافہ ہوگا،آرٹیکل 209 میں ترمیم، سپریم جوڈیشل کونسل کے نئے قواعد 60 دن میں بنانے کی شرط رکھی گئی ہے۔
    ججز کی تقرری میں وزیراعظم ،صدر کا اہم کردار
    27ویں ترمیم کےذریعےججوں کی تقرری کا طریقہ کاربھی بدلا جائے گا،جوڈیشل کمیشن میں وفاقی آئینی عدالت اورسپریم کورٹ کے چیف جسٹس دونوں شامل ہوں گے،تقرری میں وزیراعظم اور صدر کو کلیدی کردار حاصل ہوگا۔
    آئینی عدالت کے ججز کی تعداد پارلیمنٹ طے کرے گی
    پارلیمنٹ کو آئینی عدالت کےججوں کی تعداد طےکرنےکا اختیار ملےگا، آئین کے آرٹیکل 42، 63A، 175 تا 191 میں ترمیم کی تجویزپیش کی گئی ہے،مسودہ کےمطابق 27ویں ترمیم سےسپریم کورٹ کے اختیارات میں نمایاں کمی ہوگی۔
    بلوچستان اسمبلی کی نشستیں بڑھانے کی تجویز
    27 ویں آئینی ترمیم میں بلوچستان میں صوبائی اسمبلی کی نشستوں میں اضافے کی تجویز بھی دی گئی ہے، صوبائی کابینہ کے حجم میں اضافے کی تجویز بھی زیرِ غور ہے، صوبائی کابینہ کے مشیران کی تعداد میں اضافہ کیا جائے گا۔
    ایک وقت میں پورے سینیٹ کےانتخابات
    ایک وقت میں پورے سینیٹ کے انتخابات کرانے کے حوالے سے ترامیم بھی تجویز کی گئی ہیں، ایک تجویز کے مطابق فیلڈ مارشل کا عہدہ ’تاحیات‘ رکھنے کی تجویز بھی دی گئی ہے۔

    Related Posts

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    پولیس مقابلے میں اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے راہزن ہلاک

    جلال پور پیر والا: موٹرسائیکل کو بچا تے ہوئے گاڑی  نہر میں جا گيری

    مقبول خبریں

    ٹیم انڈیا کے چار زخمی کھلاڑیوں میں سے تین فٹ، ایک کھلاڑی اسکواڈ سے باہر

    کرینہ کپور کا بالی ووڈ پر بڑا بیان، اینمل کی مثال دے کر فلم انڈسٹری کو کیا کہا

    غزہ ، اسرائیلی فضائی حملہ، بچوں سمیت 4 افراد ہلاک

    بہت گرم چائے اور کافی سے غذائی نالی کے کینسر کا خطرہ بڑھ سکتا ہے، آکسفورڈ یونیورسٹی کی اہم تحقیق

    قبل از گرفتاری ضمانت   خارج گیپکو سب ڈویژن ہیڈ مرالہ کے ایگزیکٹو ایکسیئن گرفتار

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.