Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

      چیٹ جی پی ٹی کے نئے امیجز فیچر نے تہلکہ مچا دیا

      آئی فون 18 پرو، پہلے فولڈ ایبل آئی فون اور نئی واچز کی رونمائی کب کہاں ہوگی؟

      اے آئی کی دوڑ، میٹا نے مصنوعی ذہانت پر مبنی ایجنٹ متعارف کرادیا، پے منٹس سمیت ہر دفتری کام کرے گا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ڈکی بھائی رشوت کیس، این سی سی آئی اے کے افسران کا مزید 3 روزہ جسمانی ریمانڈ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور :ایف آئی اے پراسیکیوٹر نے ملزمان کا مزید تین دن کے جسمانی ریمانڈ کی استدعا کی اور کہا کہ یہ وائٹ کالر کرائم ہے، متاثرین کون کون ہیں معلومات حاصل کرنی ہے، ملزمان سے 4 کروڑ 58 لاکھ روپے ریکور ہو چکے ہیں، ملزمان سے مزید تفتیش کرنی ہے۔

    دوران سماعت ملزمان کے وکیل میاں علی اشفاق کی جانب سے ریمانڈ کی مخالفت کی گئی، انہوں نے کہا کہ مدعی نے 90 لاکھ روپے کا الزام لگایا ایف آئی اے نے 4 کروڑ 58 لاکھ روپے کی ریکوری دکھا دی۔
    انہوں نے کہا کہ عجیب کیس ہے کہ جس میں مدعی کوئی نہیں ایف آئی اے انہیں تلاش کر رہا ہے، کسی شخص کا ملزمان کے خلاف بیان نہیں، اس کیس میں کوئی جان نہیں یہ بڑا واضح ہے۔
    وکیل ملزمان نے کہا کہ الزام لگاتے ہیں کہ یہ کال سینٹرز سے رشوت لیتے ہیں، جبکہ کسی کال سینٹر کا نام اور بیان تک موجود نہیں، یہ ملزمان کو مقدمہ سے ڈسچارج کرنے کا آئیڈیل کیس ہے ۔
    انہوں نے کہا کہ ایف آئی اے کے پاس چار مواقع تھے کہ وہ تفتیش کر سکتے تھے مگر نہیں کی گئی، صرف زبانی جمع خرچ پر یہ کیس بنایا گیا اور چلایا جا رہا ہے۔
    میاں علی اشفاق نے کہا کہ زبانی شہادتوں کی مالی جرائم میں کوئی گنجائش نہیں، رشوت کے الزام میں، لین دین کے جرائم میں تمام نوٹوں کے نمبر کیا تھے، سیریل نمبر کیا تھے، یہ تفصیل لف ہونی چاہیئے، سارے ریکارڈ میں ایسی کوئی ڈکلیئریشن کہیں نہیں ہے۔
    انہوں نے مزید دلائل دیے کہ یہ اپنی تفتیش جاری رکھ سکتے ہیں، جب سارا ریکارڈ اکٹھا ہو جائے تو دوبارہ عدالت کے سامنے آ سکتے ہیں، ایسی صورت میں جب سارا ریکارڈ اکٹھا ہوُجائے تو عدالت گرفتاری کی اجازت دے سکتی ہے۔
    میاں علی اشفاق نے کہا کہ نامزدگی کی بنیاد پر ایسے جرائم میں کسی شخص کو گرفتار نہیں کیا جا سکتا، پہلے بھی ایسے فیصلے عدالتی تاریخ کا حصہ ہیں۔
    انہوں نے کہا کہ کہا گیا کہ شہباز نامی شخص شعیب ریاض کا فرنٹ مین ہے، عروب جتوئی نے کہا کہ سلمان نامی شخص کے ذریعے شہباز کو پیسے دیے جبکہ عروب کی تو کبھی بھی شعیب ریاض سے کوئی ملاقات کوئی لین دین ہی نہیں۔
    میاں علی اشفاق نے مزید کہا کہ چوہدری عثمان جس کا ایف آئی آر میں ذکر ہے اس کا کوئی ریکارڑ میں بیان ہے؟ نہیں ہے، یہ کیسا مقدمہ ہے جس کے سات دن بعد بھی تفتیشی عدالت میں کھڑا ہو کر کہہ رہا ہے کہ ریکور کی گئی رقم کے متاثریں کو تلاش کرنا ہے۔
    انہوں نے کہا کہ یا تو ہم جنہوں نے کالا کوٹ پہنا ہے وہ بیوقوف ہیں یا پھر تفتیش کرنے والے بیوقوف ہیں۔
    این سی سی آئی اے افسران پر رشوت و اختیارات کے ناجائز استعمال کے کیس پر عدالتی کارروائی مکمل ہونے پر عدالت نے ایف آئی اے کی ریمانڈ کی استدعا پر فیصلہ محفوظ کرلیا۔
    بعد ازاں عدالت نے محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے ایڈیشنل ڈائریکٹر سرفراز چوہدری سمیت دیگر تمام ملزمان کا جسمانی ریمانڈ منظور کر لیا اور انہیں تین دن کے جسمانی ریمانڈ پر ایف آئی اے کی تحویل میں دے دیا۔

    Related Posts

    خدمتِ خلق اور برادری کی فلاح و بہبود کے لیے اپنی کوششیں جاری رکھیں گے، سہیل راجپوت

    شکارپوری سویٹس مبینہ غیر قانونی انوائسز کے اجرا پر سیل

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    مقبول خبریں

    نئی آٹو پالیسی، مسودہ آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر

    آئل ٹینکر کی موٹر سائیکل کو ٹکر، باپ جاں بحق، بیٹا شدید زخمی

    سونے کے بھاؤ میں کمی

    چین کی بین الاقوامی ایٹمی توانائی ایجنسی میں ایران کیخلاف قرارداد کی مخالفت

    دورہ انگلینڈ، قومی کرکٹ ٹیم کے کھلاڑی امام الحق اور محمد رضوان NCCIA طلب

    بلاگ

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    لاہور پریس کلب میں عشقِ رسول ﷺ کی خوشبو — خواتین صحافیوں کی یادگار محفلِ میلاد

    ناہید طالب: فن، صلاحیت اور خدمت کا روشن استعارہ

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.