Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      دبئی میں ایمیزون (AWS) کا ڈیٹا سینٹر ملبے کا ڈھیر، عالمی ٹیک انڈسٹری میں زلزلہ!

      جنگ،قطری فضائی حدود بند: قطر ایئرویز نے دوحہ آنے اور جانے والی تمام پروازیں معطل کر دیں

      ایپل سے بھی مہنگا،سام سنگ نے اسمارٹ فون گلیکسی ایس 26 لانچ کردیا ،جدید فیچرز شامل

      125 سی سی سے بڑی بائیک پر پابندی ، والد کا حلف نامہ لازمی: 16 سالہ کم عمر نوجوانوں کے لائسنس کا اجرا

      آئی ایم ایف سے قرض کی بھیک اور وزراء ،بیوروکریٹس کے لیے اربوں کی شاہ خرچیاں،پنجاب حکومت کا پرتعیش گاڑیوں کی خریداری کیلئے1 ارب 14 کروڑ مختص

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      دبئی ائیرپورٹ پر میزائل حملہ ، 4 زخمی

      مناما،امریکی پانچواں فلیٹ سروس سینٹر کا تازہ ترین ایرانی حملے کے بعد مکمل صفایا

      ابوظہبی ، ایرانی میزائل حملے کے بعد خوف وہراس،ایک ہلاک، شہری پناہ لینے پر مجبور

      بنگلہ دیش کے نومنتخب وزیراعظم طارق رحمان کی مسلح افواج کے سربراہان سے ملاقات

      شمالی وزیرستان کی ‘ننھی سپن سٹار’ نے سوشل میڈیا پر دھوم مچا دی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    افغانستان میں 6.3 شدت کا زلزلہ،20 افراد جاں بحق،سینکڑوں مکان تباہ، ہلاکتوں میں اضافے کا خدشہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    کابل: شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کے دارالحکومت مزار شریف کے قریب زلزلہ آیا ہے۔ مقامی حکام کے مطابق، زلزلے کے نتیجے میں کم از کم 10آٹھ افراد ہلاک جبکہ 500 سے زائد زخمی ہونے ہیں۔ سینکڑوں مکان تباہ، ہلاکتوں میں ا ضافے کا خدشہ ظاہر کیا گیا ہے۔
    پیر کے روز شمالی افغانستان میں ایک طاقتور زلزلہ آیا۔ زلزلے کے جھٹکے تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان میں بھی محسوس کیے گئے۔ ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6.3 تھی۔
    نیشنل سینٹر فار سیسمولوجی (این سی ایس) کے مطابق پیر کو افغانستان میں 6.3 شدت کا دوسرا زلزلہ آیا۔ زلزلے کا مرکز 23 کلومیٹر کی گہرائی میں تھا۔ ایکس پر ایک پوسٹ میں، سینٹر فار سیسمولوجی نے بتایا کہ زلزلہ صبح 01:59 پر آیا۔تنگی تاشقرغان میں لینڈ سلائیڈنگ کے باعث ایک مسافر بس دب گئی، جس سے 10 افراد جاں بحق جبکہ 43 زخمی مختلف علاقوں سے اسپتال منتقل کیے گئے۔

    زلزلےکے جھٹکے افغانستان کے شہر مزار شریف سمیت دیگر شہروں میں بھی محسوس کیے گئے۔ زلزلے کے باعث ازبکستان اور تاجکستان سے آنے والی بجلی کا نظام متاثر ہوا ہے، جس کے نتیجے میں دارالحکومت کابل سمیت کئی صوبوں میں بجلی کی فراہمی منقطع ہو گئی۔
    ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلہ مقامی وقت کے مطابق پیر کی صبح مزار شریف اور خلم قصبے کے قریب آیا۔ سی این این کی رپورٹ کے مطابق شمالی افغانستان کے صوبہ بلخ کا دارالحکومت مزار شریف شمالی افغانستان کے سب سے زیادہ آبادی والے شہروں میں سے ایک ہے۔
    سی این این کے مطابق، یونائیٹڈ اسٹیٹس جیولوجیکل سروے (یو ایس جی ایس) کے ماڈلز کا اندازہ ہے کہ زلزلے سے سینکڑوں افراد ہلاک ہو سکتے ہیں۔
    سی این این کی رپورٹ کے مطابق زلزلے کے جھٹکے شمالی افغانستان کی سرحد سے متصل تین ممالک تاجکستان، ازبکستان اور ترکمانستان کے کچھ حصوں میں بھی محسوس کیے گئے۔ طالبان حکام کو 2021 میں اقتدار میں واپسی کے بعد سے کئی بڑے زلزلوں سے نمٹنا پڑا ہے، جس میں 2023 میں ایران کے ساتھ سرحد پر واقع مغربی ہرات کے علاقے میں ایک زلزلہ بھی شامل ہے۔ اس میں 1,500 سے زیادہ افراد ہلاک اور 63,000 سے زیادہ گھر تباہ ہو گئے تھے۔
    ملک میں زلزلے عام ہیں، خاص طور پر ہندوکش پہاڑی خطے میں، جہاں یوریشین اور ہندوستانی ٹیکٹونک پلیٹیں آپس میں ملتی ہیں۔
    برٹش جیولوجیکل سروے کے مطابق، سنہ 1900 سے، شمال مشرقی افغانستان میں 7.0 سے زیادہ شدت کے 12 زلزلے آئے ہیں۔

     

    Related Posts

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    آیت اللہ خامنہ ای کی اہلیہ بھی شہید

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    مقبول خبریں

    ملتان سلطانز کے فینز کے لیے بڑی خوشخبری: نئے مالک اور نئے جوش کے ساتھ ٹیم کی واپسی!

    ریاض میں امریکی سفارت خانے پر ڈرون حملہ: امریکا جلد اس کا جواب دے گا، صدر ٹرمپ

    امریکا کا اپنے شہریوں کو 12 سے زائد خلیجی ممالک فوری چھوڑنے کا حکم

    ایک ساتھ دو چھٹیاں، سرکاری نوٹیفکیشن جاری

    ”جنگی بساط پر ‘آبنائے ہرمز’ کی بندش دنیا کو شہ مات،عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں راکٹ کی طرح اوپر جائیں گی، فیکٹریاں اور کارخانے مفلوج، معشیتیں وینٹی لیٹر پر

    بلاگ

    ”خامنہ ای کی شہادت اور رجیم چینج کی امریکی خواہش“ میاں حبیب کاکالم

    پاک افغان جنگ۔۔۔ذرا فکر نہیں،،، ملک سلمان کا کالم

    تیل کی آخری بوند اور دم توڑتی شہ رگ

    ملکیت کا دفاع یا طاقت کا استعمال؟ پنجاب میں نیا قانونی موڑ

    ”افغانستان میں پاک فضائیہ کی کارروائی کارروائی“ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.