لاہور:وفاقی وزیر ریلوے محمد حنیف عباسی کا بڑا فیصلہ،25 سال بعد قلیوں کو ٹھیکیداری نظام کی غلامی سے نجات مل گئی
اب قلی بھائیوں کو اپنی کمائی سے کسی ٹھیکیدار کو کمیشن نہیں دینا پڑے گا۔قلی بھائی سٹیشن مینیجر کی نگرانی میں کام کریں گے، لاہور ڈویژن نے نوٹیفیکیشن جاری کردیا۔
تفصیلات کے مطابق لاہور ریلوے اسٹیشن پر کام کرنے والے 400 سے زائد رجسٹرڈ قلی اب آزادانہ کام کر سکیں گے۔ٹھیکیداری نظام کے تحت قلیوں کو فی مسافر اجرت کا 30 فیصد تک کمیشن ٹھیکیدار کو دینا ہوتا تھا۔

