واشنگٹن:مودی سرکاربھارتی عوام کے پیسے کو اپنے کرپٹ ساتھی اڈانی گروپ کو دینے میں مصروف ہے۔واشنگٹن پوسٹ نے مودی حکومت اور اڈانی گروپ کے درمیان گٹھ جوڑ بے نقاب کردیا۔
امریکی جریدے کے مطابق مئی میں تقریباً 3.9 ارب ڈالر کی سرمایہ کاری اڈانی کمپنیوں کو منتقل کی گئی، جو لائف انشورنس کارپوریشن آف انڈیا سے حاصل کی گئی۔ واشنگٹن پوسٹ نے رپورٹ کیا کہ اڈانی گروپ وسیع کاروبار کے مالک گوتم اڈانی پر قرض تیزی سے بڑھ رہا تھا اور ادائیگیاں واجب الادا تھیں۔
اڈانی گروپ کی ذیلی کمپنی کے لیے تقریباً 585 ملین ڈالر کے بانڈ جاری کیے گئے، جو مئی میں صرف ایل آئی سی کے ذریعے خریدا گیا۔ جریدے کے مطابق، اس کا مقصد دیگر سرمایہ کاروں کی حوصلہ افزائی کرنا تھا کیونکہ کئی امریکی اور یورپی بینک قرض دینے میں ہچکچا رہے تھے۔
مزید براں، امریکی محکمہ انصاف نے اڈانی گروپ پر اربوں ڈالر کے دھوکہ دہی کے منصوبے اور بھارتی حکام کو رشوت دینے کے الزامات لگائے۔ ہنڈن برگ ریسرچ فرم نے 2023 کی رپورٹ میں شیئر مارکیٹ میں ہیرا پھیری اور مالی بے ضابطگیوں کا بھی ذکر کیا۔
مودی سرکار کا نام نہاد "شائننگ انڈیا” ماڈل صرف من پسند کاروباریوں تک محدود ہے، جبکہ عوام قرض، بیروزگاری اور مالی دباؤ کا شکار ہیں۔

