پشاور:پاکستان نے 10 روزہ بندش کے بعد افغان ٹرانزٹ ٹریڈ مرحلہ وار بحال کر دی ہے۔
محکمہ کسٹمز کے ڈائریکٹوریٹ آف ٹرانزٹ ٹریڈ کے نوٹیفکیشن کے مطابق تقریبا 300 گاڑیوں کی کلیئرنس کا عمل 3 مراحل میں مکمل کیا جائے گا، جس کا آغاز چمن بارڈر سے ہو گیا ہے۔
سرکاری حکام کے مطابق، ٹریڈ کی بحالی سے تاجروں، ٹرانسپورٹرز اورکارگو آپریٹرز کو بڑا ریلیف ملے گا، تاجر برادری پر امید ہے کہ مرحلہ وار بحالی سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارت دوبارہ معمول پر آجائےگی۔

