وارسا:پولینڈ کے دارالحکومت وارسا میں سب سے وزنی کدو کے سالانہ مقابلے "ہیویئسٹ پمپکن کانٹیسٹ” کا انعقاد کیا گیا، جس میں 546 کلوگرام وزنی کدو نے سب کو پیچھے چھوڑتے ہوئے نہ صرف پہلی پوزیشن حاصل کی بلکہ ملک کا نیا قومی ریکارڈ بھی قائم کر دیا۔
ریکارڈ شکن یہ دیو ہیکل کدو جس کا نام "کلیمنٹیانا” رکھا گیا ہے، کو کسان پرزیمیسلاف گروچالا نے تیار کیا۔ ان کی اس کامیابی پر انہیں 4,500 پولش زلوٹی (تقریباً 1,235 امریکی ڈالرز) کا انعام دیا گیا۔
کسان گروچالا کا کہنا تھا کہ اتنا بڑا کدو اگانے کے لیے اچھے بیج، زرخیز مٹی اور تھوڑی سی قسمت کا ہونا ضروری ہے۔پولینڈ یورپی یونین میں کدو پیدا کرنے والے بڑے ممالک میں شمار ہوتا ہے، جہاں تقریباً 22,000 ایکڑ سے زائد رقبے پر کدو کی کاشت کی جاتی ہے۔ پولینڈ سے کدو کی برآمدات کا زیادہ تر حصہ جرمنی، سلوواکیہ اور چیک ریپبلک جیسے ممالک کو جاتا ہے۔

