اسلام آباد:پاکستان سٹاک ایکسچینج میں جمعرات کومندی کارحجان رہا اور کے ایس ای 100انڈیکس 1241.67پوائنٹس کی کمی کے بعد164444.71پوائنٹس پر بند ہوا۔
مارکیٹ میں مجموعی طور پر 484کمپنیوں کے 3078.36ملین حصص کالین دین ہواجن کی مالیت 50.60ارب روپے تھی،174کمپنیوں کے حصص کی قیمتوں میں اضافہ،269کی قیمتوں میں کمی اور41کمپینوں کے حصص کی قیمتوں میں کوئی ردوبدل نہیں ہوا۔ کے ایس ای 30انڈیکس 456.01 پوائنٹس کی کمی کے بعد50467.15 پوائنٹس اوراسلامی مالیات کاحامل کے ایم آئی 30انڈیکس 2269.58پوائنٹس کی کمی کے بعد239381.13 پوائنٹس پر بند ہوا۔
فیوچرٹریڈنگ کے تحت 15.76ارب روپے کے سودے طے پائے۔گزشتہ روزکے الیکٹرک کے 1022414237حصص،ورلڈکال ٹیلی کام953713941حصص اورٹیلی کارڈ لمیٹڈ کے 99870338حصص کالین دین ہوا۔ورلڈکال ٹیلی کام،نیکسٹ کیپٹل لمیٹڈاورآئی سی سی انڈسٹریز سرفہرست ایڈوانسرکمپنیاں رہیں۔مارکیٹ کیپٹلائزیشن کاحجم 67.9ارب ڈالرریکارڈکیاگیا۔

