Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

      گاڑی مالکان متوجہ ہوں! ہنڈا اٹلس کا ہزاروں گاڑیاں واپس بلانے کا اعلان،

      الیکٹرک گاڑیوں کے لیے موٹروے ٹول ٹیکس معاف! ٹیکس چھوٹ سمیت بڑے ‘سرپرائزز’

      ہرشہری کوگاڑی کا مالک بنانے کافیصلہ ، نئی آٹو پالیسی منظور

      طلبہ کی بڑی پریشانی حل، ہائیر ایجوکیشن کمیشن سے گھر بیٹھے ڈگریاں تصدیق کرانے کا طریق کار

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      محبت کے آگے وحشی جانور بھی بے بس۔۔۔

      150 ارب ڈالر کی سلطنت کا مالک، مگر سواری عام سی میٹرو!

      امریکی نائب صدر جے ڈی وینس وطن روانہ

      امریکی پائلٹ کیلئے امریکا کا ریسکیو مشن کیسے سرانجام پایا؟ اینی میٹڈ ویڈیو دیکھئیے

      خارگ جزیرے پر ممکنہ امریکی حملہ ، لیگو ویڈیو جاری

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    انگلینڈ کیخلاف ہوم سیزیز کیلئے نیوزی لینڈ ٹیم یمں بڑی تبدیلیاں، اسکواڈ کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ویلنگٹن:نیوزی لینڈ نے انگلینڈ کے خلاف آئندہ تین ہوم ٹی ٹونٹی میچز پر مشتمل سیریز کے لئے سکواڈ کا اعلان کر دیا ہے۔ای ایس پی این کے مطابق 14 رکنی سکواڈ میں مچل سینٹنر اور راچن راوندراکی واپسی ہوئی ہے۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچوں کی سیریز کا پہلا میچ 18 اکتوبر کو کرائسٹ چرچ میں کھیلا جائے گا۔

    مچل سینٹنر جو پیٹ کی سرجری کے بعد فٹ ہوئے ہیں، دوبارہ ٹیم کی قیادت سنبھالیں گے جبکہ راچن راوندرا چہرے کی انجری سے صحتیاب ہوکر سکواڈ میں شامل ہو گئے ہیں۔ راچن راوندراکو آسٹریلیا کے خلاف سیریز سے قبل فیلڈنگ پریکٹس کے دوران چوٹ لگی تھی۔ادھر بین سیئرز جو گزشتہ ہفتے ٹریننگ کے دوران بائیں ہمسٹرنگ کی انجری کا شکار ہوئے تھے ،مکمل سیریز سے باہر ہو گئے ہیں۔

    کین ولیم سن بھی سکواڈ کا حصہ نہیں ہوں گے، تاہم وہ ون ڈے سیریز میں دستیابی کے لیے پُرامید ہیں۔ نیوزی لینڈ کی ٹیم کے کوچ راب والٹر نے کہا ہے کہ کین ولیم سن گزشتہ ماہ ایک معمولی طبی مسئلے سے گزرے ہیں اور ہم نے فیصلہ کیا ہے کہ انہیں مکمل طور پر صحتیاب ہونے کے لیے مزید وقت دیا جائے۔ ہم پُرامید ہیں کہ وہ انگلینڈ کے خلاف ون ڈے سیریز کے لئے ٹیم دستیاب ہوں گے ۔نیوزی لینڈ نے آسٹریلیا کے خلاف حالیہ ٹی20 سیریز کی زیادہ تر ٹیم کو برقرار رکھا ہے۔

    جمی نیشم جنہوں نے راچن راوندراکی جگہ اچھی کارکردگی دکھائی تھی کوسکواڈ کا حصہ بنایا گیا ہے تاہم تجربہ کار لیگ سپنر ایش سودھی کو اس بار ٹیم میں شامل نہیں کیا گیا۔کئی اہم کھلاڑی انجری کے باعث دستیاب نہیں ہیں، جن میں فن ایلن (پاؤں)، ایڈم ملنے (ٹخنہ)، وِل اورورک (کمر)، گلین فلپس (گروئن) اور لوکی فرگوسن (ہمسٹرنگ) شامل ہیں۔

    انگلینڈ کے خلاف ٹی ٹونٹی سیریز کے لئے اعلان کردہ سکواڈ میں مچل سینٹنر (کپتان)، مائیکل بریسویل، مارک چیپ مین، ڈیون کونوے، جیکب ڈفی، زیک فولکس، میٹ ہنری، بیوون جیکبز، کائل جیمیسن، ڈیرل مچل، جمی نیشم، راچن راوندرا، ٹِم رابنسن اور ٹِم سیفرٹ شامل ہیں۔ نیوزی لینڈ اور انگلینڈ کی ٹیموں کے درمیان تین ٹی ٹونٹی میچز بالترتیب 18، 20 اور 23 اکتوبر کو کھیلے جائیں گے۔

    Related Posts

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

    میلسی:سعودیہ پلٹ شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    ”بے نقاب کا اعزاز“ سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خبر دی

    مقبول خبریں

    پاکستان ویمن ٹیم کی کپتان فاطمہ ثنا کا نیا ورلڈ ریکارڈ، 15 گیندوں پر نصف سینچری

    میلسی:سعودیہ پلٹ شخص نے گھریلو جھگڑے پر بیوی اور تین کمسن بچوں کو موت کے گھاٹ اتار دیا

    ”بے نقاب کا اعزاز“ سب سے پہلے اسمارٹ لاک ڈاؤن ختم ہونے کی خبر دی

    الیکٹرک گاڑیوں کی دنیا میں نیا دھماکہ: ایم جی کی ‘MG4 EV Urban’ پاکستان میں قدم رکھنے کو تیار، قیمت نے سب کو حیران کر دیا

    مودی کا دورہ ،متحدہ عرب امارات نے بھارت سے اسٹرٹیجک دفاعی معاہدہ کرلیا،

    بلاگ

    ”کتوں کا عالم ارواح میں اللہ سے شکوہ“ ملک محمد سلمان کا کالم

    مکالمے کا فقدان

    خواتین کی شکایات پر فوری ایکشن، ڈی آئی جی آپریشنز کے بڑے فیصلے، پولیس افسران کیلئے سخت احکامات جاری

    سندھ، مہاجر اور مشترکہ تاریخ: محبت، قربانی اور سیاست کے درمیان ایک سفربرصغیر کی تقسیم

    انمول عرف پنکی کو درپردہ کس کی حمایت حاصل؟ کیس منطقی انجام تک پہنچے گا یا ایک اور فائل بند ہوگی!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.