لاہور :(حافظ نعیم سے ) کاشتکاروں سے گندم کی فصل 3500 روپے فی من خریدنے کے لئے حکومت پنجاب اور پرائیویٹ سیکٹر میں معاہدہ،کاشتکار ہمارے بھائی ، ساتھ نہیں چھوڑیں گے، وزیراعظم مریم نواز شریف کی زیرصدارت اہم اجلاس میں فیصلہ کرلیا گیا۔
رپورٹ کے مطابق وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کی زیرِ صدارت گندم سے متعلق اہم اجلاس میں گندم کی کاشت کے حوالے سے محکمہ زراعت کی جانب سے تفصیلی بریفننگ دی گئی۔ بریفنگ میں کہا گیا کہ پنجاب میں گندم کی کمی نہیں۔ وافر ذخائر موجود ہیں
اجلاس میں آئندہ سال گندم کی خریداری کا جامع پلان تیار،اس موقع پر وزیراعلی مریم نوازشریف کا کہناتھا کہ
کاشتکار ہمارے بھائی ہیں ۔ ساتھ نہیں چھوڑیں گے ۔ پاکستان کی تاریخ میں پہلی بار گندم کے کاشتکاروں کو ایک ہزار مفت ٹریکٹر دئیے گئے ۔گندم کے کاشتکاروں کو کسان کارڈ کے ذریعے اربوں کے زرعی مداخل فراہم کئے گئے جبکہ پنجاب میں ہر قسم کی کھاد کنٹرول ریٹ پر وافر موجود ہے ۔

