ویوو Vivo کمپنی نے بلآخر بھارت میں اپنے جدید ترین ہینڈ سیٹ V60e کی نقاب کشائی کردی ۔بہ پوری دنیا میں
200MP Samsung HP9 رئیر کیمرہ کے ساتھ V-series لائن اپ میں پہلا فون ہے۔
Vivo V60e کی سب سے بڑی خاص بات OIS کے ساتھ 200MP پرائمری رئیر کیمرہ اور f/1.8 یپرچر ہے۔ یہ 120 ڈگری ایف او وی کے ساتھ 8MP الٹرا وائیڈ یونٹ کے ساتھ جڑا ہے۔ سیلفیز اور ویڈیوز کے لیے فون کو فرنٹ پر 50MP کیمرہ دیا گیا ہے۔ غیر معمولی طور پر اس میں پچھلی طرف اورا لائٹ ایل ای ڈی فلیش بھی ہے۔
ویوو کے نئے وی سیریز فون میں 6.77 انچ کا فل ایچ ڈی + AMOLED کواڈ کروڈ ڈسپلے ہے جس کی ریفریش ریٹ 120Hz اور 1,600 نٹس تک بڑی شائن اور چمک ہے۔ فون میں ایک ان ڈسپلے فنگر پرنٹ اسکینر بھی ہے۔
فون کا بیک کور پلاسٹک کا بیک اور فریم ہے جس کی پیمائش 7.49 ملی میٹر ہے اور اس کا وزن 190 گرام ہے۔ فون IP68/IP69 ریٹنگ پیش کرتا ہے اور ہینڈ سیٹ کا فرنٹ ڈائمنڈ شیلڈ گلاس سے محفوظ ترین ہے۔
Vivo V60e ایک octa-core MediaTek Dimensity 7360-Turbo SoC کی طاقتور ترین مشین سے لیس ہے، جو 12GB تک RAM اور 256GB UFS 2.2 اسٹوریج کے ساتھ دست یاب ہے۔ اس میں اینڈرائیڈ 15 پر مبنی Funtouch OS 15 آپریٹ کیا جاتا ہے اور اسے تین بڑے OS اپ ڈیٹس اور پانچ سال کے سیکیورٹی پیچز مفت موصول ہوں گے۔
پاور بیک اپ کو 6,500 mAh بیٹری کے ذریعے تفویت دی گئی ہے ہے جو 90W وائرڈ فاسٹ چارجنگ کو سپورٹ کرتی ہے یعنی صرف 30 منٹ میں فل چارج۔ فون ایلیٹ پرپل اور نوبل گولڈ کلر آپشنز میں دستیاب ہے۔ Vivo V60e 10 اکتوبر سے بھارت میں خریداری کے لیے دستیاب ہوگا۔ یہ بنیادی 8GB/128GB ویرینٹ کے لیے 30 ہزار بھارتی روپے ($340) سے شروع ہوگا۔ 8GB/256GB آپشن کی قیمت32 ہزار بھارتی روپے ($360) ہے اور 12GB/256GB ماڈل کی قیمت 34 ہزار بھارتی روپے ($385) ہے۔



