تامل ناڈو:تامل فلموں کے سپر اسٹار رجنی کانت نے 50سال فلموں کو دینے کے بعد اب دنیا تیاگ دی ہے اور ہمالیہ کے پہاڑوں میں اپنے نئےروحانی سفر کا آغاز کردیا ہے ۔
رپورٹ کے مطابق کروڑ پتی اداکار رجنی کانت کی حال ہی میں آ ن لائن وائر ل ہونےوالی تصاویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ وہ ایک سڑک کنارے ڈھابے میں کیلے کے پتے میں کھانا کھا رہے ہیں جبکہ اب وہ اپنا سارا وقت پہاڑوں میں گذار رہے ہیں۔
ان کے قریبی ذرائع کا کہنا ہے کہ اب وہ پیشہ ورانہ سرگرمیوں سے ر یٹائر منٹ لے چکے ہیں اور روحانی سکون پانے کے لئے پہاڑوں میں تپسیا کررہے ہیں۔

