کابل :افغانستان کے وزیرِ خارجہ امیر خان متقی سے کابل میں اامریکا کے خصوصی صدارتی ایلچی برائے یرغمالی امور ایڈم بُوہلر کی سربراہی میں ایک امریکی وفد نے ملاقات کی۔
وزیرِ خارجہ متقی نے ملاقات میں بتایا کہ ایک امریکی شہری عامر امیری کو رہا کر دیا گیا ہے، جس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ امارتِ اسلامی افغانستان غیر ملکی شہریوں سے متعلق معاملات کو سیاسی زاویے سے نہیں دیکھتی۔
متقی نے امریکی شہری کی رہائی کو مثبت قدم قرار دیتے ہوئے قطر کی حکومت کا شکریہ ادا کیا، جس نے امریکا اور امارتِ اسلامی کے درمیان قیدیوں کی رہائی میں مؤثر کردار ادا کیا۔
بعد ازاں ایڈم بُوہلر نے امریکی شہری کی رہائی کے فیصلے کا خیرمقدم کرتے ہوئے اسے ایک خوش آئند لمحہ قرار دیا۔

