Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

      وزیر ریلوے کا بڑا فیصلہ، قلی غلامی سے آزاد، ٹھیکہ سسٹم ختم ،کمیشن نہیں دینا ہوگا

      وزیراعظم محمد شہباز شریف کا گھریلو صارفین کے لیے ملک بھر میں گیس کنکشنز کی بحالی کا اعلان

      چانددیکھنے کا جھگڑا ختم، محکمہ موسمیات نے چاند کی رویت کا سالانہ کیلنڈر جاری کردیا

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی وائٹ ہاؤس میں صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے تاریخ ساز ملاقات

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    واشنگٹن :وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی  امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ  سے وائٹ ہاؤس میں ملاقات ہوئی ہے۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_zavyl1kh.mp4

    ملاقات میںہ امریکی وزیر ڈی جے وانس اور سیکریٹری خارجہ مارکو روبیو نے بھی شرکت کی۔

    وزیراعظم آفس سے جاری اعلامیے کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی، وزیراعظم شہباز شریف نے صدر ٹرمپ کی تعریف کی اور انہیں مین آف پیس قرار دیا جو دنیا بھر میں تنازعات کے خاتمے کے لیے مخلصانہ کوششوں میں مصروف ہیں۔وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو جرات مندانہ، دلیرانہ اور فیصلہ کن قیادت پر سراہا جنہوں نے پاکستان اور انڈیا کے درمیان جنگ بندی میں کردار ادا کیا اور جنوبی ایشیا میں ایک بڑی تباہی کو ٹالنے میں مدد فراہم کی۔
    مشرق وسطیٰ کی صورتحال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیراعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا۔
    ملاقات میں وزیراعظم نے پاکستان اور امریکا کے درمیان طے پانے والے ٹیرف معاہدے پر بھی صدر ٹرمپ کا شکریہ ادا کیا۔
    اس موقع پر وزیراعظم نے امریکی کمپنیوں کو پاکستان کی زراعت، آئی ٹی، کان کنی اور معدنیات اور توانائی کے شعبوں میں سرمایہ کاری کی دعوت دی۔

    مشرق وسطیٰ کی صورت حال پر تبادلہ خیال کرتے ہوئے وزیر اعظم نے غزہ میں جنگ کے فوری خاتمے کے لیے صدر ٹرمپ کی کوششوں کو سراہا، خاص طور پر اس ہفتے کے اوائل میں نیویارک میں مسلم دنیا کے اہم رہنماؤں کو مشرق وسطیٰ میں امن کی بحالی کے لیے مدعو کرنے کے ان کے اقدام کو سراہا۔

    دونوں ممالک کے درمیان دیرینہ شراکت داری کو یاد کرتے ہوئے وزیر اعظم نے اس اعتماد کا اظہار کیا کہ صدر ٹرمپ کی قیادت میں پاک امریکہ دونوں ممالک کے باہمی فائدے کے لیے شراکت داری کو مزید مضبوط کیا جائے گا۔

    وزیراعظم نے صدر ٹرمپ کو اپنی سہولت کے مطابق پاکستان کا سرکاری دورہ کرنے کی دعوت بھی دی۔

    دونوں رہنماؤں نے انسداد دہشت گردی میں تعاون سمیت علاقائی سلامتی پر بھی تبادلہ خیال کیا۔
    صدر ٹرمپ کی جانب سے انسداد دہشت گردی کے معاملے میں پاکستان کے کردار کی عوامی توثیق پر وزیراعظم نے شکریہ ادا کیا اور سکیورٹی اور انٹیلیجنس کے شعبوں میں تعاون کو مزید بڑھانے پر زور دیا۔یہ ملاقات واشنگٹن میں موجودہ انتظامیہ کے ساتھ اسلام آباد کے گہرے تعلقات کی جانب اشارہ ہے۔

    وزیراعظم آفس کی جانب سے جاری بیان کے مطابق دونوں رہنماؤں کے درمیان یہ ملاقات خوشگوار ماحول میں ہوئی ہے۔
    وزیرِاعظم شہباز شریف جب اینڈریوز ایئربیس پہنچے تو ریڈ کارپٹ پر ان کا شاندار استقبال کیا گیا۔ امریکی ایئرفورس کے اعلٰی عہدیدار نے وزیراعظم کا خیرمقدم کیا جس کے بعد ان کا موٹرکیڈ سخت سکیورٹی حصار میں وائٹ ہاؤس کے لیے روانہ ہو گیا۔

    https://benaqabtv.com/wp-content/uploads/2025/09/tweeload_8cahcla4.mp4

     

    ۔

    Related Posts

    بھارت کے سات بالکل نئے خوبصورت طیارے گرائے جاچکے تھے ، ڈونلڈ ٹرمپ کی دورہ جاپان میں پھر یاددہانی

    چیئرمین جوائنٹ چیفس آف سٹاف کمیٹی جنرل ساحر شمشاد مرزا کی بنگلہ دیشی چیف آف آرمی سٹاف جنرل وقار الزمان اور پرنسپل اسٹاف آفیسر بنگلہ دیشی آرمڈ فورسز ڈویژن لیفٹیننٹ جنرل ایس ایم قمر الحسن سے ملاقاتیں

    استنبول میں پاکستان اور افغان طالبان کے مذاکرات کا تیسرارائونڈ ، افغان وفد ٹی ٹی پی،دہشت گردی کے خلاف کارروائی کےمطالبے پر متفق،کابل کی مداخلت نے نتیجے پر نہ پہنچنے دیا

    مقبول خبریں

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

    اختیارات کاناجائز استعمال،رشوت خوری پر نیشنل سائبر کرائم ایجنسی کے ایڈیشنل ڈائریکٹر چوہدری سرفراز سمیت 4 افسر گرفتار، عدالت میں پیش کردیا گیا

    عاصم اظہر کا “خدا حافظ“ پرستاروں میں تشویش کی لہر دوڑ گئی

    پنجاب حکومت کا احسن اقدام، امام مسجد کو 10 ہزار ماہانہ سرکاری تنخواہ ملے گی،مساجد کی تعمیر وترقی سالانہ ترقیاتی پروگرام میں شامل

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.