لاہور میں چینی بحران جاری ہے انتظامیہ کی جانب سے فی کلو چینی کا ریٹ 177 روپے مقرر کیے جانے پر دوکان داروں نے ایک ہزار کی خریداری ہر ایک کلو چینی فروحت کرنا شروع کر دی ہے
گھی اور آئل کی قیمتوں میں اضافے کے بعد شہریوں کی مشکلات مذید بڑھ گی ہیں، تفصیلات کے مطابق چینی ہر گھر کی بنیادی ضرورت ہے مگر دو ماہ سے چینی کا حصولِ شہریوں کے لیے درد سر بنا ہوا ہے اور وہ ایک کلو چینی خریدنے کے لیے ایک ہزار کی خریداری کرنے پر مجبور ہیں دوسری طرف ایف بی آر نے پورٹل پر چینی فروحت کرنے پر پابندی عائد کر دی ہے جس سے صورتحال مزید بگرنے کا خدشہ ہے،دو ماہ سے انتظامیہ کے تمام تر اقدامات کے باوجودِ چینی کا بحران ٹل نہیں سکا اور امکان ظاہر کیا جارہا ہے آئندہ دو ماہ تک صورتحال جوں کی توں برقرار رہے گی۔

