Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      چین پہلے پاکستانی خلاباز کو خلائی مشن میں بھیجے گا

      قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

      واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

      وکی پیڈیا کے مقابلے میں ایلون مسک کا “ گروک پیڈیا“ آگیا

      15 نومبر ۔۔۔۔ ادارہ تحفظ ماحول کا گرین اسٹکر نہ لگا ہوا تو گاڑی ضبط ہوگی، شہریوں کو آخری وارننگ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

      ائر پورٹ سے طیارہ پھسل کر سمندر میں جا گرا ، دو ہلاک

      اپر چترال میں زلزلے کا  دل دہلا دینے والا خوفناک منظر، ویڈیو

      صفائی کا جذبہ “ستھرا پنجاب“ کے اہلکار بھی کسی سے کم نہیں،

      مریم نواز کا ایک اور وعدہ وفا، سرگودھا کیلئے بڑا اعلان

      پنجاب میں میگا پبلک ٹرانسپورٹ سسٹم کا آغاز ،“ ٹرینڈ سیٹر وزیراعلی “ کا بڑا اقدام

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    امریکا نے غزہ میں جنگ بندی کی اقوام متحدہ کی قرار دار چھٹی مرتبہ ویٹو کردی، پاکستان نے تاریک لمحہ قراردیدیا

    Facebook Twitter Pinterest LinkedIn Tumblr Email
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    نیویارک : امریکا نے غزہ میں فوری جنگ بندی اور انسانی امداد کی ترسیل پر پابندی اٹھانے کے حوالے سے اقوام متحدہ کی قرارداد ایک مرتبہ پھر ویٹو کر دی ہے۔
    عرب نیوز کے مطابق پندرہ میں سے دس رکن ممالک نے قرار داد کا مسوہ پیش کیا تھا جبکہ 14 ممالک نے اس کے حق میں ووٹ دیے ہیں۔

    پاکستان نے اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں جمعرات کو غزہ سے متعلق قرارداد امریکہ کے ویٹو کی وجہ سے منظور نہ ہونے پر افسوس کا اظہار کرتے ہوئے اسے ’تاریک لمحہ‘ قرار دیا ہے۔

    پندرہ [15] رکنی سلامتی کونسل کے اجلاس میں 10 مستقل اراکین کی جانب سے تیار کی گئی اس قرارداد کے حق میں پاکستان سمیت 14 اراکین نے ووٹ دیا جبکہ امریکہ نے اسے ویٹو کر دیا۔

    تقریباً دو سال پہلے اسرائیل اور حماس کے درمیان شروع ہونے والی جنگ کے بعد سے یہ چھٹی مرتبہ ہے کہ امریکا نے سکیورٹی کونسل کے مستقل رکن کے طور پر ویٹو کا حق قرارداد کی مخالفت میں استعمال کیا ہے۔
    امریکا کا مؤقف ہے کہ اقوام متحدہ کی قراردادوں سے امن مذاکرات کو نقصان پہنچنے کا خطرہ ہے جبکہ اسرائیل کا اپنے دفاع کا حق اور حماس کے خلاف حملوں کی صلاحیت بھی متاثر ہو سکتی ہے۔
    جبکہ ناقدین کے خیال میں امریکا محض اسرائیل کو بین الاقوامی احتساب سے بچانے کے لیے ایسا کر رہا ہے۔
    ووٹنگ سے پہلے اقوام متحدہ میں امریکا کی نمائندہ مورگن آرٹاگس نے سکیورٹی کونسل سے خطاب میں کہا کہ قراداد حماس کی مذمت کرنے اور اسرائیل کے اپنے دفاع کے حق کو تسلیم کرنے میں ناکام رہی ہے، اور یہ حماس کو فائدہ پہنچانے والے جھوٹے بیانیے کو غلط طور پر جائز قرار دیتی ہے۔
    انہوں نے مزید کہا کہ کونسل کے ارکان ناقابل قبول الفاظ کے حوالے سے امریکہ کے انتباہ کو نظرانداز کرتے رہے ہیں لہٰذا قرارداد کو ویٹو کر دیا گیا ہے۔
    قرارداد کے متن میں غزہ میں بڑھتے ہوئے قحط اور بگڑتے ہوئے انسانی بحران کی خبروں پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے، بھوک کو جنگی ہتھیار کے طور پر استعمال کرنے کی مذمت کی گئی ہے اور اسرائیلی فوجی کارروائیوں میں توسیع پر تشویش کا اظہار کیا گیا ہے۔
    قرارداد میں بین الاقوامی قانون کے اصولوں کے تحت ریاستوں پر عائد ذمہ داریوں کی بھی توثیق کی ہے جن میں شہریوں کا تحفظ اور جبری نقل مکانی کو مسترد کرنا شامل ہے۔
    قرارداد میں تین اہم اقدامات کا مطالبہ کیا گیا ہے۔ جن میں سے ایک فوری، غیر مشروط اور مستقل جنگ بندی معاہدے ہے جس کا تمام فریقین احترام کریں۔
    حماس اور دیگر گروپوں کے ہاتھوں تمام یرغمالیوں کی فوری اور غیر مشروط رہائی کے علاوہ غزہ میں انسانی امداد کے داخلے اور تقسیم پر تمام اسرائیلی پابندیاں ختم کرنے کا بھی مطالبہ کیا گیا ہے۔

    Related Posts

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    کتنے افسوس کی بات ہے ، تیسری دفعہ انتخابات لڑنے کی اجازت نہیں، ڈونلڈ ٹرمپ

    انتہا پسند مودی جبراً مسلمانوں کی شناخت مٹا کر بھارت کو ہندو راشٹر میں بدلنے کے ایجنڈے پر گامزن

    مقبول خبریں

    پاکستان تحریک انصاف کے خرم ذیشان نے سینٹ کا ضمنی الیکشن جیت لیا

    قدر دنیا کے ہر ملک کی جی ڈی پی سے زیادہ،امریکی ٹیکنالوجی کمپنی اینویڈیا 50 کھرب ڈالر مالیت کی دنیا کی پہلی کمپنی بن گئی

    ٹرمپ کی چینی صدر شی جن پھنگ سے ملاقات، چین پر ٹیرف کی شرح 57 فیصد سے کم کر کے 47 فیصد کر دی گئی

    واٹس ایپ نے صارفین کے لئے نیا دلچسپ فیچر متعارف کرادیا

    صارفین کیلئے بڑی خوشخبری، سونے اور چاندی کی قیمتوں میں بڑا فرق

    بلاگ

    علم کی موت کا نوحہ

    رعب نہیں کردار کے نگہبان،،، ناصر خان درانی مرحوم اور ان کی روشن ٹیم

    چھبیسواں کالم,,,انصاف کا جہیز

    سی سی ڈی نے پھر میدان مار لیا — سہیل ظفر چٹھہ: وہ افسر جس نے خوف کا زمانہ ختم کر دیا

    پیسہ، ویزہ، اور بیماری — سب ناکام۔ اور لاہور پولیس کی انوسٹی گیشن کامیابی ایک بار پھر سرخیوں میں

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.