اسکردو: گلوکارہ قراۃ العین بلوچ دیو سائی کے علاقے میں دوران کیمپنگ بھوکے ریچھ کے حملے میں معمولی زخمی ہو گئی ہیں۔مقامی میڈیا کے مطابق گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کو اسکردو اسپتال منتقل کردیا گیا ہے۔
ڈاکٹرز کے مطابق بھورے ریچھ کے ناخن لگنے سے ان کے دونوں بازو ؤں پر معمولی زخم آئے ہیں،ممکنہ طور پر بھوکے ریچھ نے خوراک کی تلاش میں کیمپ کا ر خ کیا تھا۔ دیو سائی کے بھورے ریچھ نایاب نسل ہیں اور ان کے مارنے پر پابندی عائد ہے۔
گلوکارہ قراۃ العین بلوچ کی حالت کو تسلی بخش قرار دیتے ہوئے ڈاکٹرز نے انہیں اسپتال سے ڈسچارج کرکے مکمل آرام کی ہدایت کی ہے۔

