Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    چشمہ کالا، دل اجالا ڈی سی صاحب نے بوری اٹھائی، چھے کیمرہ مینوں نے ملک کی معیشت اٹھالی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر: اسد مرزا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    واہ رے قسمت! یہ وہی صاحبانِ اختیار ہیں جو اپنے دفتر کی کرسی کے بازو پر ٹکائے بغیر بیٹھ نہیں سکتے، جن کے لیے گاڑی کا دروازہ کھولنے کو بھی ڈرائیور نام کی مخلوق  کورکھا گیا ہے۔ مگر جب خدمتِ خلق کا جذبہ جاگتا ہے تو پھر کالے چشمے لگا کر اور انگریزی سوٹ پہن کر ایسے کود پڑتے ہیں جیسے انسانیت نے آج انہی کے سہارے بچنا ہے۔
    مظفرگڑھ کی جلتی ہوئی دھوپ میں ڈی سی صاحب کی انٹری بالی وڈ ہیرو سے کم نہ تھی۔ آدھی درجن کیمرہ مین دائیں، بائیں اور پیچھے یوں دوڑ رہے تھے جیسے کسی فلم کے پوسٹر کے لیے شوٹنگ ہو رہی ہو۔ صاحب نے بوری کندھے پر رکھی اور تصویر بن گئی۔ اب چاہے عوام کا پیٹ بھرا نہ بھرا، انسٹاگرام کا فریم ضرور بھر گیا۔
    اصل کام تو یہ تھا کہ بیٹھ کر شہر کو بچانے کی کوئی حکمت عملی بناتے۔ لیکن پلاننگ کے لیے نہ دھوپ چاہیے، نہ کیمرہ، نہ لائٹ اور نہ ہی ایکشن۔ اور جب فوٹو سیشن کے بغیر کوئی کام ہو تو پھر وہ "خدمت خلق” نہیں بلکہ "ٹائم ضائع” کہلاتا ہے .سچ پوچھیے تو یہ منظر دیکھ کر دل میں سوال اٹھا: کیا ملک کے تمام تمغے واقعی بلیک میں بیچے جا چکے ہیں؟ ورنہ ایسی لازوال قربانی دینے والے، ایسے دردمند عوامی رہنما کو تو کم از کم "تمغۂ سیلفی” تو ملنا چاہیے تھا۔
    چھے لوگ تصویریں کھینچنے میں مصروف تھے اور صاحب سامان اٹھا رہے تھے۔ اب یہ کام وہ چھے لوگ بھی کر سکتے تھے، مگر پھر تصویر کون بناتا؟ "لائکس” کہاں سے آتے؟ اور وائرل ہونے کی خواہش کس چڑیا کا نام رہ جاتی؟
    آخر میں بس اتنا عرض ہے کہ آئندہ کوئی آفت آئے تو براہِ کرم نوٹس کے ساتھ ہدایت بھی جاری کریں:
    "خدمتِ خلق کرنے سے پہلے موبائل کیمرہ مکمل چارج رکھنا لازم ہے۔ خدمت بغیر تصویر ناقابلِ قبول سمجھی جائے گی۔”

    Related Posts

    ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

     اسرائیلی سیاست میں بڑا ڈرامائی موڑ: نیتن یاہو کے اقتدار کے دن شمار، عرب جماعتوں کی گادی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان

    وزن میں کمی اور پیٹ کی چربی گھٹانے والی 6 بہترین غذائیں، جو آپ کی صحت کے لیے جادوئی ثابت ہوں گی

    مقبول خبریں

    ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

     اسرائیلی سیاست میں بڑا ڈرامائی موڑ: نیتن یاہو کے اقتدار کے دن شمار، عرب جماعتوں کی گادی آئزن کوٹ کی حمایت کا اعلان

    وزن میں کمی اور پیٹ کی چربی گھٹانے والی 6 بہترین غذائیں، جو آپ کی صحت کے لیے جادوئی ثابت ہوں گی

    چوآ سیدن شاہ: دو موٹر سائیکلوں میں تصادم ، 3 افراد زخمی

    کرسٹیانو رونالڈو کاجذباتی ویڈیو پیغام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    بلاگ

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.