Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

      اے یو اسمال فائنانس اور وجئے سیلس پر بڑا سائبر حملہ، کروڑوں صارفین کا ڈیٹا خطرے میں

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    قدرتی آفت کے بعد نئی مصیبت ۔۔۔مہنگائی کا طوفان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    تحریر:اسد مرزا

    جہاں لفظ بےنقاب ہوں… وہیں سے سچ کا آغاز ہوتا ہے

    پاکستان کا مقدر شاید یہی لکھ دیا گیا ہے کہ یہاں ہر قدرتی آفت کے بعد انسانوں کے ہاتھوں ایک اور آفت ضرور آنی ہے۔ اس وقت سیلاب نے 30 سے 35 ہزار گاؤں نگل لیے ہیں، اور 20 سے 25 لاکھ ایکڑ پر کھڑی فصلیں یوں بہہ گئیں جیسے کبھی زمین پر اگائی ہی نہ گئی ہوں۔ مگر کمال دیکھیے، ہمارے حکمرانوں کے چہرے پر وہی پرانی مسکراہٹ ہے اور زبان پر وہی گھسے پٹے جملے: "عوام گھبرائے نہیں، حکومت عوام کے ساتھ کھڑی ہے”۔

    اب مسئلہ یہ ہے کہ گندم کی قیمت نے بھی حکمرانوں کی طرح عوام کے ساتھ کھڑے ہونے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ تین دن میں 2100 روپے سے سیدھی 3500 روپے من پر پہنچ گئی۔ یعنی اگر آپ سوچ رہے تھے کہ روٹی کے ساتھ سالن نہ بھی ہو تو گزارا ہو جائے گا، تو حضور اب وہ روٹی بھی 30 سے 40 روپے کی ہوگی۔ گویا اب سالن سے زیادہ روٹی کے نوالے پر سوچنا پڑے گا۔
    پاکستان کسان اتحاد کے چیئرمین نے خبردار کیا ہے کہ گندم کا قحط آ رہا ہے۔ لیکن سوال یہ ہے کہ کیا قحط صرف گندم کا ہوگا یا انصاف، عقل اور حکمرانی کا بھی؟ کیونکہ جس ملک میں سبز کھیت اجڑ جائیں اور شہر کے بازار میں صرف مہنگائی کا شور بچ جائے، وہاں حکومتیں صرف امدادی پیکجز کے اشتہار دیتی ہیں اور عوام اپنے بچوں کو یہ کہہ کر بہلاتے ہیں کہ "بیٹا، صبر کرلو، یہ بھی ایک آزمائش ہے۔”
    حیرانی کی بات یہ ہے کہ سیلاب متاثرین آج بھی کشتیوں میں اپنے گھر ڈھونڈ رہے ہیں اور وزراء آج بھی کیمرہ مین کے ساتھ پانی میں لانگ بوٹ پہن کر فوٹو سیشن کر رہے ہیں۔ جیسے کوئی نئی فلم کی شوٹنگ چل رہی ہو اور عوام اس فلم کے ایکسٹرا کردار ۔ اب سوال یہ ہے کہ جب کل آپ کے دروازے پر 40 روپے کی روٹی دستک دے گی تو کیا آپ کے حکمران بھی دستک پر آئیں گے؟ یا پھر وہ روایتی جواب ملے گا: "ہم سب مل کر اس مشکل وقت کا مقابلہ کریں گے”۔
    اصل میں یہاں سیلاب صرف کھیتوں کو نہیں بہاتا، یہ ہر بار امید بھی بہا لے جاتا ہے۔

    سیلاب کا بھی زور غریبوں پر چل گیا

    پانی نے ہر مکان کو ہموار کر دیا

     ایک رات میں گاؤں کا نقشہ بدل گیا

    چاول،اناج،دالیں، مربہ،اچار، گڑ

    ایک سال کا تھا رزق جو پانی میں گھل گیا

    Related Posts

    کرسٹیانو رونالڈو کاجذباتی ویڈیو پیغام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: برکت مارکیٹ میں شہری سے کھانے کے پیسے مانگنا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کا مقدمہ درج

    افغانستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ: برینڈن ٹیلر کی سنچری

    مقبول خبریں

    کرسٹیانو رونالڈو کاجذباتی ویڈیو پیغام کے ذریعے ریٹائرمنٹ کا اعلان

    لاہور: برکت مارکیٹ میں شہری سے کھانے کے پیسے مانگنا مہنگا پڑ گیا، پولیس اہلکاروں کے خلاف بھیک مانگنے کا مقدمہ درج

    افغانستان بمقابلہ زمبابوے پہلا ٹیسٹ: برینڈن ٹیلر کی سنچری

    سلہٹ  ٹیسٹ: پہلے دن   ویسٹ انڈیز کے 4 وکٹوں پر 235 رنز، عامر جنگو کی شاندار سنچری

    قصور: خودکشی کی کوشش کرنے والی لڑکی کی زندگی بچا لی گئی، ڈی پی او کی کونسلنگ پر دونوں خاندان شادی پر رضامند، بارات گھر پہنچ گئی،پولیس اہلکاروں کی شرکت

    بلاگ

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.