Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      اسمارٹ ٹی وی استعمال کرنے والوں کے لیے بڑی خوشخبری: یوٹیوب نے انتہائی مفید فیچر متعارف کرا دیا

      موجودہ حکومت کے آئی پی پیز کے ساتھ 30 اور 40 سال کے نئے معاہدوں کا انکشاف

      ایک کروڑ سے زائد پاکستانیوں کا خفیہ ڈیٹا لیک: ’منی نادرا‘ چلا کر شہریوں کی نجی معلومات بیچنے والا خطرناک گروہ گرفتار

      مصنوعی ذہانت اور سائبر سکیورٹی: مائیکروسافٹ نے تاریخ کی سب سے بڑی سیکیورٹی اپ ڈیٹ جاری کر دی،

      بھارت کی ہٹ دھرمی : عالمی عدالت کے فیصلے کے باوجودمتنازع منصوبے ساولکوٹ ڈیم کے ٹینڈر جاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنجاب پولیس کو بھی انفراریڈ، الٹراسانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنیکا فیصلہ، جاپان میں بھی سی سی ڈی کی گونج

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور(سیاسی رپورٹر) وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے پنجاب پولیس کو جاپان پولیس کی طرز پر انفراریڈ اور الٹرا سانک ٹیکنالوجی سے لیس کرنے کا فیصلہ کیا۔ٹریفک مینجمنٹ، حادثات پر قابو پانے، موسمیاتی صورت حال سے عوام کو پیشگی آگاہ کرنے کے نظام سے پنجاب پولیس کو لیس کیا جائے گا۔پہلے مرحلے میں لاہور میں پائلٹ پراجیکٹ شروع کیا جائے گا۔وزیراعلی مریم نواز شریف دورہ جاپان سے واپسی پر منصوبے پر باضابطہ عمل درآمد کا آغاز کریں گی۔وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف نے ٹوکیو میں نیشنل پولیس ایجنسی ہیڈ آفس کا دورہ کیا۔وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نیشنل پولیس ایجنسی کے مختلف شعبوں کا معائنہ کیا۔وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کو جاپان پولیس سسٹم کے نگران ادارے کے بارے میں بریفنگ دی گئی۔بریفنگ میں بتایاگیاکہ نیشنل پولیس ایجنسی جاپان کے امپیریل گارڈز کی کارکردگی کی نگرانی کرتی ہے۔ جاپان پولیس کے تمام محکمے نیشنل پولیس ایجنسی سے منسلک ہیں۔نیشنل پولیس ایجنسی جاپان پولیس کی محکمانہ پالیسیوں کا بھی تعین کرتی ہے۔ نیشنل پبلک سیفٹی کمیشن جاپان کی نیشنل پولیس ایجنسی کا نگران ہے۔ نیشنل پولیس ایجنسی تمام دیگر سکیورٹی محکموں کو ہنگامی صورتحال اور قدتی آفات کے دوران رہنمائی فراہم کرتی ہے۔ وزیراعلیٰ مریم نواز شریف نے نیشنل پولیس ایجنسی سسٹم کو سراہااورکہا کہ جاپان میں امن وامان کی صورتحال قابل تقلید ہے، وزیر اعلی مریم نواز شریف نے مزید کہاکہ پنجاب میں پولیس کو جدید خطوط پر استوار کر رہے ہیں۔پنجاب پولیس کو پیشہ ورانہ انداز میں کام کرنے کی آزادی دی ہے۔پنجاب پولیس کی معاونت اور جرائم کے خاتمے کے لئے کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کا نیا ادارہ قائم کیا ہے۔انہوں نے کہا کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ سے پنجاب میں امن وامان کی صورتحال بہتر ہوئی۔کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ بننے کے بعد پنجاب میں پہلی مرتبہ جرائم کا گراف 70 فیصد سے بھی نیچے آچکا ہے۔امن اور ترقی میرا مشن ہے۔

    Related Posts

    ریجنل پولیس آفیسر ساہیوال ایاز سلیم کی زیرِ صدارت کرائم ریویو اجلاس

    ایس پی انویسٹیگیشن خانیوال   نے ڈی ایس پی میاں چنوں محمود اکبر جتوئی کے ہمراہ تحصیل کچہری میاں چنوں کا دورہ کیا

    دربار حضرت بابا کاٹھیہ فقیر رحمت اللہ علیہ کا  عرس 13 ستمبر کومنعقد  ہوگا

    مقبول خبریں

    کرکٹ گراؤنڈ میں  تلخ کلامی کے بعد فائرنگ اور تشدد 4 افراد شدید زخمی

    چیف سیکرٹری، آئی جی KPK بیان حلفی دیں لانگ مارچ میں سرکاری مشینری استعمال نہیں ہوگی، اسلام آباد ہائیکورٹ

    برکس اجلاس سے قبل روسی صدر کی وزیراعظم مودی سے ملاقات، اہم امور پر تبادلہ خیال

    9/11 حملوں کو 25 سال مکمل

    قومی کھلاڑی محمد رضوان اور امام الحق کرکٹ کھیلنے کے لئے نااہل

    بلاگ

    رنگپوربگھور کے محمد فضیل کا صوبائی سطح پر منفرد اعزاز

    بھارتی کرنل کا پاکستان میں دہشت گردوں کوسرعام سپورٹ کرنے کا اعتراف

    ملک غلام حسن سلہال — خدمت، شرافت اور عوامی وابستگی کی روشن مثال

    تین سالہ معطلی یا انصاف کا انتظار؟ — جب احتساب، خود ایک سزا بن جائے.

    ”ہنی ٹریپ کرتی انٹی کرپشن کا احتساب کب ہوگا ؟ “ ملک محمد سلمان کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.