فیلڈ مارشل سید عاصم منیر نے ملتان گیریژن کا دورہ کیا، جہاں کور ہیڈکوارٹرز میں انہیں آپریشنل تیاریوں اور تربیتی سرگرمیوں پر تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ فیلڈ مارشل نے تیاریوں کے معیار پر اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے قومی خودمختاری کے بھرپور دفاع کے عزم کا اعادہ کیا۔
دورے کے دوران فیلڈ مارشل نے اکیڈیمیا اور سول سوسائٹی کے نمائندوں سے بھی ملاقات کی، جہاں قومی اتحاد اور ہائبرڈ خطرات پر گفتگو کی گئی۔ انہوں نے ہائبرڈ خطرات سے نمٹنے کے لیے "ہول آف نیشن اپروچ” اپنانے پر زور دیا۔
اس موقع پر آرمی ایوی ایشن میں جدید Z-10ME اٹیک ہیلی کاپٹر کو پاک فوج میں شامل کیا گیا۔ یہ ہیلی کاپٹر ہر موسم میں دن رات آپریشن کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے اور جدید ریڈار و الیکٹرانک وارفیئر سسٹمز سے لیس ہے، جس سے پاک فوج کی فضائی اور زمینی اہداف کو نشانہ بنانے کی صلاحیت میں نمایاں اضافہ ہوگا۔
فیلڈ مارشل نے جوانوں سے خطاب کرتے ہوئے ان کی پیشہ ورانہ مہارت اور جذبے کو سراہا اور فوج کے "کمبائنڈ آرمز ٹیکٹکس” کے شاندار مظاہرے کو بھی تعریف کی نگاہ سے دیکھا۔ انہوں نے ملکی دفاع میں فیصلہ کن برتری برقرار رکھنے کے عزم کا اعادہ کیا۔

