Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      واٹس ایپ کا صارفین کیلئے بڑی سہولت کا اعلان

      تاریخ رقم: ترکیہ بغیر پائلٹ کے لڑاکا طیارے ’قزل ایلما‘کو فوج میں شامل کرنے والا دنیا کا پہلا ملک بن گیا

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    کنری: امریکی اور اللہ والا چوک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہریوں و تاجروں کو شدید مشکلات

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    عمرکوٹ (رپورٹ: بیورو چیف ڈاکٹر ایم لال واگھانی)

    کنری شہر کے مصروف ترین اور اہم تجارتی مقامات مک امریکی چوک اور اللہ والا چوک پر ٹریفک کی بدنظمی سنگین صورتحال اختیار کرتی جا رہی ہے۔ ہیوی ٹریفک کی مسلسل آمدورفت، رکشوں کے غیر قانونی اڈوں اور بے ترتیب پارکنگ کے باعث دونوں اہم چوک اکثر اوقات بلاک رہنے لگے ہیں، جس سے شہریوں، دکانداروں، مسافروں اور راہگیروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

    تفصیلات کے مطابق مک امریکی چوک اور اللہ والا چوک پر رکشوں کے غیر قانونی اڈے قائم ہونے کے باعث رکشوں کی بڑی تعداد سڑکوں اور چوکوں کے اطراف کھڑی رہتی ہے، جبکہ دوسری جانب ہیوی ٹریفک کی آمدورفت بھی بلا روک ٹوک جاری رہتی ہے۔ اس صورتحال کے نتیجے میں ٹریفک کی روانی بری طرح متاثر ہوتی ہے اور گاڑیوں کی لمبی قطاریں لگ جاتی ہیں۔ شہریوں کو اپنی منزلوں تک پہنچنے کے لیے طویل انتظار کرنا پڑتا ہے، جبکہ پیدل چلنے والوں کے لیے سڑک عبور کرنا بھی دشوار ہو گیا ہے۔

    حیران کن امر یہ ہے کہ شہر کے ان مصروف اور کاروباری چوکوں پر ٹریفک کو کنٹرول کرنے کے لیے ٹریفک اہلکار بھی تعینات نہیں ہیں۔ اہلکاروں کی عدم موجودگی کے باعث رکشہ ڈرائیوروں اور دیگر گاڑیوں کی بے ترتیب نقل و حرکت صورتحال کو مزید گھمبیر بنا دیتی ہے، اور ٹریفک جام روز کا معمول بن چکا ہے۔

    شہری حلقوں کا کہنا ہے کہ ہیوی ٹریفک اور غیر قانونی رکشہ اڈوں سے نہ صرف عام شہری اور مسافر پریشان ہیں بلکہ مقامی کاروباری سرگرمیاں بھی متاثر ہو رہی ہیں۔ اگر فوری اقدامات نہ کیے گئے تو ٹریفک کا یہ مسئلہ مزید سنگین شکل اختیار کر سکتا ہے۔

    شہریوں نے ڈپٹی کمشنر عمرکوٹ، اسسٹنٹ کمشنر کنری، ٹریفک پولیس کے اعلیٰ حکام اور متعلقہ انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ دونوں چوکوں کا فوری نوٹس لیا جائے، غیر قانونی رکشہ اڈوں کا خاتمہ کیا جائے، ہیوی ٹریفک کی آمدورفت کے لیے مؤثر انتظامات کیے جائیں اور مک امریکی چوک و اللہ والا چوک پر ٹریفک اہلکار تعینات کیے جائیں تاکہ ٹریفک کی روانی بحال ہو اور شہریوں کو روزمرہ کی اذیت سے نجات مل سکے۔

    Related Posts

    روس کی یوکرین پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 843 حملے، متعدد شہری ہلاک و زخمی

    ملتان: امتیاز میگا اسٹور بُچ ولاز کی پارکنگ میں غیر محفوظ گزرگاہ، حادثے کا خدشہ

    ’’ ٹائٹینک کی انگوٹھی’’ لاکھوں میں نیلام

    مقبول خبریں

    روس کی یوکرین پر شدید بمباری، 24 گھنٹوں کے دوران 843 حملے، متعدد شہری ہلاک و زخمی

    کنری: امریکی اور اللہ والا چوک پر ٹریفک کا نظام درہم برہم، شہریوں و تاجروں کو شدید مشکلات

    ملتان: امتیاز میگا اسٹور بُچ ولاز کی پارکنگ میں غیر محفوظ گزرگاہ، حادثے کا خدشہ

    ’’ ٹائٹینک کی انگوٹھی’’ لاکھوں میں نیلام

    ’’منیلا سے سمہ سٹہ’’ آن لائن محبت کا عبرتناک انجام، فلپائنی دوشیزہ حکام کے حوالے

    بلاگ

    خوشاب میں لاہور قلندرز ٹیلنٹ ہنٹ پروگرام، نوجوان کرکٹرز کے روشن مستقبل کی جانب  اہم قدم

    پیر صاحب شاہ مردان شاہ تاریخ کے آئینے میں روحانیت، حُر تحریک اور قومی سیاست کا ایک اہم تاریخی باب

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.