لاہور:وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے۔
چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کا قیام عوامی سہولت، بہتر طرز حکمرانی اور انتظامی کارکردگی سے جڑا معاملہ ہے۔
محسن نقوی کی چوہدری شجاعت سے ملاقات۔۔!!
عوام کی منشا کے مطابق فیصلے کرنا وقت کا اولین تقاضا ہے، محسن نقوی
نئے صوبوں کا تعلق براہِ راست عوام کی سہولت، بہتر طرزِ حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملکی مستقبل سے ہے، آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا تو کل معاف نہیں کرے گا، چوہدری شجاعت https://t.co/YXuKsRU3yx
— Khurram Iqbal (@khurram143) November 23, 2026
وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کی رہائش گاہ پر ان سے ملاقات کی، جس میں ملکی صورتحال، امن و امان کے لیے حکومتی اقدامات اور اختیارات کی نچلی سطح پر منتقلی کے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔اس موقع پر چوہدری شجاعت حسین نے کہا کہ نئے صوبوں کے قیام کا تعلق براہ راست عوام کی سہولت، بہتر طرز حکمرانی، انتظامی کارکردگی اور ملک کے مستقبل سے ہے۔ انتظامی یونٹس کو مضبوط اور بااختیار بنانا بھی ایک مؤثر راستہ ہو سکتا ہے۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کے سب سے بڑے اسٹیک ہولڈرز عام شہری ہیں، اگر آج درست سمت میں قدم نہ اٹھایا گیا تو آنے والا کل معاف نہیں کرے گا۔
محسن نقوی نے چوہدری شجاعت حسین کو بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں انسداد دہشت گردی اور قیام امن کے لیے کیے گئے حکومتی اقدامات سے بھی آگاہ کیا۔
ملاقات میں وفاقی وزیر برائے اوورسیز پاکستانیز چوہدری سالک حسین اور صوبائی وزیر صنعت چوہدری شافع حسین بھی موجود تھے۔


