سیالکوٹ۔بیورو رپورٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو

محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ نے سیالکوٹ ضلع کونسل کے نائب قاصد کو رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر لیا۔بتایا گیا ہے کہ ڈائریکٹر جنرل محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ پنجاب سہیل ظفر چٹھہ اور ریجنل ڈائریکٹر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ اینٹی کرپشن گوجرانوالہ ریجن اشفاق حسین سیال کی ہدایات پر سرکل آفیسر محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ رانا مبشر علی نے جوڈیشل مجسٹریٹ کی نگرانی میں کامیاب ٹریپ ریڈ
دورانِ ضلع کونسل سیالکوٹ کے نائب قاصد فیصل اقبال بٹ 25,000 روپے رشوت لیتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کر کے نشان زدہ نوٹ برآمد کر لئے۔مذکورہ نائب قاصد کے خلاف تھانہ محکمہ اینٹی کرپشن اسٹیبلشمنٹ سیالکوٹ میں مقدمہ درج کرکے تفتیش شروع کردی گئی ہے۔


