Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

      چین میں ہر سال 40 کروڑ موبائل فونز ضائع ہونے کا انکشاف، سیکنڈ ہینڈ فونز کی مانگ بڑھ گئی

      امریکی بینک ’جے پی مورگن‘ پر سائبر حملہ، ہزاروں صارفین کا ڈیٹا چوری ہونے کا انکشاف

      سمندری حدود میں تیل و گیس کی تلاش: ترکیہ کا جدید ریسرچ جہاز ’اورُچ رئیس‘ کراچی پہنچ گیا

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    پنڈی ٹیسٹ: پاکستان نے سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز جیت لی

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    راولپنڈی (ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ ٹیم نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے راولپنڈی کرکٹ اسٹیڈیم میں کھیلے گئے دوسرے ٹیسٹ میچ میں سری لنکا کو 8 وکٹوں سے شکست دے کر دو میچز کی سیریز 0-1 سے اپنے نام کر لی ہے۔ قومی ٹیم نے دو سال اور چھ سیریز کے طویل انتظار کے بعد ٹیسٹ سیریز میں کامیابی حاصل کی ہے۔

    میچ کے چوتھے روز مہمان ٹیم سری لنکا نے 9 وکٹوں کے نقصان پر 309 رنز سے اپنی دوسری نامکمل اننگز کا آغاز کیا اور پوری ٹیم 316 رنز بنا کر آؤٹ ہو گئی، جس کے نتیجے میں پاکستان کو جیت کے لیے 90 رنز کا آسان ہدف ملا۔

    پاکستان نے 90 رنز کا ہدف محض دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔ قومی ٹیم کی جانب سے عامر جمال 34 اور اذان اویس 32 رنز بنا کر ناقابلِ شکست رہے، جبکہ طیب عارف 13 اور محمد طحہٰ 4 رنز بنا کر پویلین لوٹے۔

    اس سے قبل کپتان بابر اعظم نے ٹاس جیت کر سری لنکا کو پہلے بیٹنگ کی دعوت دی تھی۔ پاکستانی فاسٹ باؤلرز کی تباہ کن باؤلنگ کے سامنے مہمان ٹیم پہلی اننگز میں صرف 98 رنز پر ڈھیر ہو گئی تھی، جس میں محمد عباس، عامر جمال اور رضا اللہ نے تین، تین وکٹیں حاصل کی تھیں۔ جواب میں پاکستان نے پہلی اننگز میں غازی غوری کے 54، اذان اویس کے 47، طیب عارف کے 46 اور رضا اللہ کے 42 رنز کی بدولت 325 رنز بنا کر 227 رنز کی فیصلہ کن برتری حاصل کی تھی۔

    دوسری اننگز میں بھی محمد عباس اور عامر جمال نے 3، 3 جبکہ رضا اللہ نے 2 اور سلمان علی آغا اور ثاقب خان نے ایک، ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔ میچ میں مجموعی طور پر 6 وکٹیں حاصل کرنے پر فاسٹ باؤلر محمد عباس کو پلیئر آف دی میچ قرار دیا گیا۔ واضح رہے کہ دونوں ٹیموں کے درمیان سیریز کا پہلا ٹیسٹ میچ ڈرا ہو گیا تھا۔

    Related Posts

    امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    مقبول خبریں

    امریکی اسٹاک مارکیٹ اور کرپٹو میں شدید مندی کا طوفان:AI کا بلبلہ پھٹ گیا، سرمایہ کاروں کے 1 کھرب ڈالر ڈوب گئے

    جنگ کے شعلے پھربھڑک اٹھے، امریکا کے خلیج فارس میں ایران کے اسٹریٹجک جزیرے ’قشم‘ پر فضائی حملے، ایران کی عسکری تنصیبات تباہ

    جو معاہدہ ایران چاہتا ہے امریکا کو قبول نہیں، صدر ٹرمپ نے دورہ چین کامیاب ترین قرار دیدیا ’’ یہ جدید یالٹا کانفرنس تھی ’’

    فارفورڈ ایئر بیس کیس:پاسداران انقلاب ایران سے تعاون کے الزام میں دو برطانوی شہریوں پر فردِ جرم

    انڈونیشیا : منی بس سے تصادم کے بعد ’سیانتار ایکسپریس‘ میں خوفناک آتشزدگی، بس ڈرائیور جاں بحق، ٹرین عملہ زخمی

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.