کوئٹہ :بلوچستان کے ساحلی ضلع گوادر میں کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور ایل پی جی باؤزر کے درمیان تصادم کے نتیجے میں 10 افراد جاں بحق ہو گئے ہیں جبکہ 23 زخمی ہیں۔
ایس پی کوسٹل ہائی وے اسلم بنگلزئی نے بی بی سی اردو کو بتایا کہ حادثہ تحصیل پسنی کے علاقے تاجی کور میں پیش آیا، جہاں کوسٹل ہائی وے پر مسافر بس اور ایل پی جی باؤزر آپس میں ٹکرا گئے۔
مکران کوسٹل ہائی وے پر بسول کے قریب مسافر بس اور گیس باؤزر کے درمیان خوفناک تصادم ، حادثے کے نتیجے میں دونوں گاڑیوں میں آگ بھڑک اٹھی۔ اطلاعات کے مطابق حادثے میں 6 افراد جاں بحق ہیں، تاہم ہلاکتوں کی حتمی تعداد کی تاحال سرکاری تصدیق نہیں ہوئی۔ https://t.co/TyziTY5xN4
— Daily Khabardar Quetta (@KhabardarDaily) November 19, 2026
انھو ں نے بتایا کہ تصادم کے بعد دونوں گاڑیوں میں آگ لگ گئی، تاہم مسافر بس کو شدید نقصان پہنچا۔
اسلم بنگلزئی کے مطابق مسافر بس تربت سے کراچی جا رہی تھی اور اس میں 48 مسافر سوار تھے۔
ان کے مطابق ہلاک اور زخمی ہونے والوں میں خواتین اور بچے بھی شامل ہیں۔
ایس پی کوسٹل ہائی وے اسلم بنگلزئی نے بتایا کہ حادثے کی وجوہات کے تعین کے لیے تحقیقات شروع کر دی گئی ہیں۔

