Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      بین الاقوامی زیر سمندر کیبل میں خرابی، پاکستان میں انٹرنیٹ سروس ڈاؤن

      ناسا کے خلائی جہاز ’وائجر ون‘ نے انسانی تاریخ کا غیر معمولی سنگِ میل عبور کر لیا، زمین سے ’ایک نوری دن‘ کے فاصلے پر پہنچ گیا

      ’امریکہ کی 83 خاتون اراکین پارلیمنٹ کی ڈیپ فیک تصویریں انٹرنیٹ پر موجود‘، پیرس ہلٹن کا حیرت انگیز انکشاف

      جیف بیزوس کو بڑا دھچکا! لانچنگ کے محض 10 منٹ بعد راکٹ تباہ، امیزون کے 40 سیٹلائٹ خاکستر

      اسپیس ایکس راکٹ ’اسٹار شپ‘ کی خلا سے زمین پر واپسی کا پہلا کامیاب تجربہ

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز نے دنیا بھر میں تہلکہ مچا دیا، پاکستان میں پلے سٹیشن مہنگے، امریکی فوجیوں کو گیم کھیلنے کے لیے خصوصی پیشکش

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    لاہور/لندن: ویڈیو گیمز کی تاریخ کا 13 سالہ طویل انتظار بالآخر ختم ہو گیا اور دنیا کی مقبول ترین گیمنگ سیریز کی نئی پیشکش ’گرینڈ تھیفٹ آٹو 6‘ (جی ٹی اے 6) باضابطہ طور پر ریلیز کر دی گئی ہے، جس کے ساتھ ہی پاکستان سمیت دنیا بھر کے گیمرز میں غیر معمولی جوش و خروش اور جنون دیکھنے میں آ رہا ہے۔
    گیم سب سے پہلے نیوزی لینڈ میں دستیاب ہوئی، جہاں شائقین کو دنیا کے دیگر حصوں سے قبل اسے کھیلنے کا موقع ملا۔ گیم کی ریلیز کا جنون اس قدر شدید تھا کہ متعدد شائقین نے دفتری چھٹیاں لے لیں جبکہ کئی گیمرز نے وقت سے پہلے کھیلنے کے لیے اپنے کنسولز کی لوکیشن نیوزی لینڈ پر منتقل کر دی۔
    پاکستان میں بھی ’جی ٹی اے 6‘ کی ریلیز نے گیمنگ مارکیٹ کو گرما دیا ہے۔ طلب میں اچانک اضافے کے باعث ’پلے سٹیشن 5‘ (PS5) کی قیمت ایک لاکھ 40 ہزار روپے سے بڑھ کر ایک لاکھ 80 ہزار روپے تک جا پہنچی ہے، جبکہ مارکیٹ میں کنسول کی بلیک میں فروخت کی اطلاعات بھی سامنے آ رہی ہیں۔ جو شائقین مہنگے کنسول خریدنے کی استطاعت نہیں رکھتے، ان کے لیے ملک بھر کے گیمنگ زونز نے پیشگی بکنگ کے ساتھ 800 سے 1500 روپے فی گھنٹہ کے حساب سے گیم کھیلنے کی سہولت متعارف کرا دی ہے۔ ادھر پاکستانی گیمرز اور یوٹیوبرز کی جانب سے گیم کی لائیو اسٹریمنگ کو بھی ہزاروں ناظرین براہِ راست دیکھ رہے ہیں۔
    ’راک سٹار‘ کی اس تخلیق کو ناقدین کی جانب سے تاریخی پذیرائی ملی ہے۔ معروف ریویو ویب سائٹ ’میٹا کریٹک‘ نے اسے 100 میں سے 99 نمبر دیے ہیں، جبکہ ’آئی جی این‘ نے اسے ناقابلِ یقین قرار دیتے ہوئے ہر گیمر کے لیے لازمی قرار دیا ہے۔ مارکیٹ انٹیلی جنس فرم ’سینسر ٹاور‘ کے مطابق گیم کے ایک کروڑ 20 لاکھ سے زائد پری آرڈرز ہو چکے ہیں، جن سے تقریباً ایک ارب 18 کروڑ ڈالر کی ریکارڈ آمدنی ہوئی ہے، تاہم راک سٹار نے ابھی ان اعداد و شمار کی باضابطہ تصدیق نہیں کی۔
    212 جی بی کے بھاری حجم والی اس گیم کی ڈاؤن لوڈنگ کے باعث برطانیہ میں انٹرنیٹ ٹریفک میں غیر معمولی اضافے کے پیشِ نظر ’بی ٹی‘ اور ’ورجن میڈیا‘ سمیت بڑی انٹرنیٹ کمپنیوں نے اپنی سروسز کی گنجائش بڑھا دی ہے۔ برطانیہ میں شائقین صبح سویرے الارم لگا کر اور دفاتر سے چھٹیاں لے کر گیم کھیلنے میں مصروف ہیں۔
    دوسری جانب امریکی ریاست جارجیا کے فورٹ سٹیورٹ میں تعینات امریکی فوج کی تھرڈ انفنٹری ڈویژن نے گیم کی مقبولیت سے فائدہ اٹھاتے ہوئے ایک انوکھی پیشکش متعارف کرائی۔ ڈویژن نے اہلکاروں کو آفر دی کہ جو فوجی کم از کم دو سال کے لیے دوبارہ ملازمت کا معاہدہ کریں گے، انہیں ’جی ٹی اے 6‘ کھیلنے کے لیے چار دن کی خصوصی چھٹی دی جائے گی، جس کے تحت 130 اہل اہلکاروں میں سے 20 فوجیوں نے اس پیشکش کو قبول کرتے ہوئے دوبارہ معاہدہ کر لیا۔

    Related Posts

    فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور

    اہم سیاسی بیٹھک: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک، ’تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کریں گے‘

    بھارتی طیاروں کےلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں توسیع

    مقبول خبریں

    فلم انڈسٹری کی بحالی، فلم سٹی کے قیام اور پروڈیوسرز کی مالی معاونت پر غور

    اہم سیاسی بیٹھک: وزیراعظم شہباز شریف اور صدر آصف زرداری کی ملاقات، وزیر داخلہ محسن نقوی بھی شریک، ’تمام معاملات باہمی مشاورت سے حل کریں گے‘

    بھارتی طیاروں کےلئے پاکستانی فضائی حدود کے استعمال پرعائد پابندی میں توسیع

    اینکر پرسن ربیعہ احسن قتل کیس میں نیا موڑ: ورثا نے نامزد ملزم کو معاف کر دیا،ضمانت منظور

    راولپنڈی ٹیسٹ: سری لنکا کا  کم بیک، میچ سنسنی خیز مرحلے میں داخل

    بلاگ

    پسرور ہسپتال میں گائنی کی سہولیات کا فقدان

    گھر، اسکول اور معاشرہ مل کر نسلِ نو کا مستقبل کیسے سنوار سکتے ہیں؟

    سندھ کی تقسیم کی تاریخ: 1843ء سے 2026ء تک، ایک صوبہ، کئی سیاسی طوفان!

    نجمہ منصور: نثری نظم کی معتبر آواز، علم و ادب کا روشن حوالہ

    اتحاد بین المسلمین وقت کی اہم ضرورت

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.