راولپنڈی : برطانیہ نے پاکستان میں معدنی وسائل کی پائیدار اور ذمہ دارانہ ترقی کے لیے اپنی شراکت داری اور تکنیکی تعاون کو مزید وسعت دینے کا اعلان کیا ہے۔
The United Kingdom is partnering with Pakistan to support responsible mineral development.
At the Pakistan Minerals Investment Forum 2026, Jane Marriott British High Commissioner to Pakistan
highlights UK-funded technical training and cooperation between @BritGeoSurvey and the Geological Survey of Pakistan.— Pakistan Armed Forces News 🇵🇰 (@PakistanFauj) November 18, 2026
"پاکستان منرلز انویسٹمنٹ فورم 2026” کے موقع پر گفتگو کرتے ہوئے پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے معدنیات کے شعبے میں برطانیہ کے کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے برطانیہ کی مالی معاونت سے جاری تکنیکی تربیتی پروگراموں اور برٹش جیولوجیکل سروے اور جیولوجیکل سروے آف پاکستان کے درمیان بڑھتے ہوئے باہمی تعاون کو اجاگر کیا۔
برطانوی ہائی کمشنر کا کہنا تھا کہ برطانیہ جدید سائنسی مہارت، تکنیکی تربیت اور دونوں ممالک کے جیولوجیکل اداروں کے اشتراک کے ذریعے پاکستان میں معدنی وسائل کی تلاش اور ترقی کے عمل کو عالمی معیار کے مطابق استوار کرنے میں بھرپور معاونت فراہم کر رہا ہے۔

