نارووال :پاکستان نے سکھوں کے مذہبی تہوار بابا گرونانک کے 557 ویں جنم دن کے موقع پر کرتارپور راہداری کھول کر بین المذاہب ہم آہنگی اور مذہبی رواداری کی اعلیٰ مثال قائم کر دی ہے۔
بھارت کی جانب سے پہلگام واقعے کے جواز پر مئی 2025 سے راہداری معطل کیے جانے اور بھارتی پنجاب اسمبلی کی جانب سے اس کی بحالی کی قرارداد کے پس منظر میں، حکومتِ پاکستان نے اپنے سابقہ 17 ستمبر 2026 کے اعلان کے تحت تمام انتظامات مکمل کر کے یاتریوں کو خوش آمدید کہا ہے۔ پاکستان میں مذہبی رسومات اور زیارت کے لیے آنے والے بھارتی سکھ یاتریوں نے حکومتِ پاکستان اور عوام کے دوستانہ و پرخلوص رویے کی بھرپور تعریف کرتے ہوئے اس اقدام کو خطے میں امن پسندی اور مذہبی آزادی کا شاہکار قرار دیا ہے۔
گورو نانک کے 557ویں جنم دن پر پاکستان نے کرتار پور راہداری کھول دی

