Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      ناسا کی 22 سالہ خلائی دوربین کا زمین کی فضا میں داخل ہونے پرکیا بنا

      واٹس ایپ صارفین کیلئے جادو کا چراغ بن گیا، بڑی سہولت متعارف

      چینی اے آئی کمپنی ڈیپ سیک نے سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ کے لیے نیا "سپر ایجنٹ” متعارف کرا دیا

      ریڈ جائنٹ ستاروں کی ہولناک تباہی سے بچ جانے والے تین انوکھے سیارے دریافت

      روبوٹ کتوں کو سیر کروائیں، ہزاروں کمائیں: مستقبل کی انوکھی نوکری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    ملتان، والدہ اور دوبہنوں کوقتل کرکے لاشوں کو نذر آتش کرنیوالا سنگدل بیٹامبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ملتان :ملتان میں اپنی والدہ اور دو بہنوں کے مبینہ قتل اور لاشوں کو آگ لگانے کے مقدمے میں گرفتار 22 سالہ امن عباس واقعے کے آٹھ روز بعد ایک مبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک ہو گیا ہے۔
    ہلاک ہونے والے ملزم پر الزام تھا کہ اس نے 28 اکتوبر کو ملتان میں اپنی والدہ اور دو بہنوں کو قتل کر دیا تھا، جس کے بعد ملزم نے لاشوں پر پٹرول چھڑک کر آگ لگائی۔
    ابتدا میں اسے آتشزدگی کا واقعہ سمجھا گیا تھا، تاہم تفتیش کے دوران پولیس نے دعویٰ کیا کہ خاتون اور ان کی دو بیٹیوں کو پہلے قتل کیا گیا اور بعد میں آگ لگائی گئی۔
    پولیس حکام کے مطابق پولیس کی تحقیقاتی ٹیم نے ملزم امن عباس کو تین نومبر منگل کو حراست میں لے لیا تھا جس سے ابتدائی تحقیقات کے بعد اسی روز اس کی باقاعدہ گرفتاری کا اندراج کر دیا گیا تھا، اور رات کو اعلی حکام کی ہدایات پر ملزم کو ہائی پروفائل ہونے کی بنا پر کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کے حوالے کر دیا گیا تھا۔سی سی ڈی نے ملزم کو چار نومبر بدھ کو عدالت میں پیش کرکے اس کا جسمانی ریمانڈ حاصل کر لیا تھا، سی سی ڈی کے آفیسر نے عدالت کو بتایا تھا کہ ملزم سے قتل میں استعمال ہونے والی اشیا برآمد کی جانی ہیں، اس کے علاوہ وقوعہ کے بارے پوچھ گچھ کرنی ہے اور اگر کوئی اور ملزم بھی شریک ہوا تو اس بارے میں بھی چھان بین کرنی ہے۔
    سی سی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ زیرحراست ملزم کو ریکوری اور جائے وقوعہ کی نشاندہی کے لیے ضلع لودھراں کی تحصیل کہروڑپکا لے جایا جا رہا تھا کہ راستے میں پہلے سے موجود اس کے مسلح ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر اندھا دھند فائرنگ کر دی اور اسے پولیس حراست سے چھڑا کر لے گئے۔
    سی سی ڈی کے حکام کا دعویٰ ہے کہ کچھ ہی گھنٹوں بعد ملزمان کا پولیس پارٹی سے پھر آمنا سامنا ہو گیا جس میں ملزمان نے پولیس پر اندھا دھند فائرنگ کی، اس دوران ’ملزم امن عباس اپنے ہی ساتھیوں کی گولیوں کا نشانہ بن کر ہلاک ہو گیا، جبکہ حملہ آور اندھیرے کا فائدہ اٹھاتے ہوئے فرار ہو گئے۔‘

    Related Posts

    ہزارہ موٹر وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق،20 زخمی

    10 برسوں میں پاکستان کا قرض دوگنا، حجم 135 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    مڈٹرم الیکشن کے آفٹر شاکس، تیل کی عالمی قیمتوں میں پھراضافہ

    مقبول خبریں

    ہزارہ موٹر وے پر مسافر کوچ اور ڈمپر میں تصادم، 8 افراد جاں بحق،20 زخمی

    ملتان، والدہ اور دوبہنوں کوقتل کرکے لاشوں کو نذر آتش کرنیوالا سنگدل بیٹامبینہ پولیس مقابلے میں ہلاک

    10 برسوں میں پاکستان کا قرض دوگنا، حجم 135 ارب ڈالر تک پہنچ گیا

    مڈٹرم الیکشن کے آفٹر شاکس، تیل کی عالمی قیمتوں میں پھراضافہ

    جنگ کے باوجود خفیہ مذاکرات: ٹرمپ انتظامیہ نے ایرانی شہریوں کی بے دخلی کے لیے تہران کے ساتھ خفیہ ڈیل کر لی!

    بلاگ

    ’’پولیس کی دنیا کے تین دلچسپ منظرنامے، انسانی ہمدردی، جھپیاں پپیاں اور اہم عہدے کی جنگ’’

    پیلو وینس کا جسرا خاندان؛ علم و طب کے میدان میں 27 ڈاکٹرز کی روشن مثال

    ’’عمران خان کی نئی ڈائریکشن’’ میاں حبیب کاکالم

    محنت کبھی رائیگاں نہیں جاتی؛ ایک مزدور کے بیٹے نے ڈاکٹر بن کر تاریخ رقم کر دی

    پی کے کلانی: غربت سے جدوجہد تک، ہنر، خودداری اور عزم کی ایک ناقابلِ فراموش داستان

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.