مٹیاری (رپورٹ: عامر علی انڑ)
عوامی ایکشن کمیٹی ضلع مٹیاری کے صدر حاجی شہزاد میمن صاحب کی رہنمائی اور سرپرستی میں یوتھ ونگ گروپ کی بھرپور کوششوں سے پیرزادہ محلے میں آر او پلانٹ کا افتتاح کر دیا گیا، جس سے علاقے کے مکینوں کو پینے کے صاف اور محفوظ پانی کی سہولت میسر آئے گی۔تفصیلات کے مطابق عوامی ایکشن کمیٹی مٹیاری کے صدر حاجی شہزاد میمن کی خصوصی سرپرستی میں یوتھ ونگ گروپ نے عوامی خدمت کے جذبے کے تحت پیرزادہ محلے میں آر او پلانٹ شروع کیا ہے۔ اس اقدام سے محلے کے رہائشیوں کو صاف پانی کی فراہمی میں مدد ملے گی اور انہیں پینے کے پانی کے حوالے سے درپیش مشکلات میں کمی آئے گی۔اس موقع پر عوامی ایکشن کمیٹی کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ صاف پانی ہر شہری کی بنیادی ضرورت ہے اور عوام کو بنیادی سہولیات کی فراہمی ہماری اولین ترجیحات میں شامل ہے۔انہوں نے مزید کہا کہ عوامی ایکشن کمیٹی مٹیاری کا مقصد عوامی خدمت، سماجی فلاح و بہبود اور عوام کے بنیادی مسائل کے حل کے لیے عملی اقدامات کرنا ہے۔ اس سلسلے میں مستقبل میں بھی فلاحی اور عوامی خدمت کے منصوبے جاری رکھے جائیں گے۔


