Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      وزیراعظم یوتھ پروگرام کے تحت طلبہ میں 5 لاکھ کروم بکس تقسیم کرنے کا اعلان، جانئے درخواست کا طریقہ کار

      کیا انٹرنیٹ کا 70 فیصد حصہ خطرے میں ہے؟ پی ایچ پی (PHP) کی سنگین سیکیورٹی خامی نے عالمی سطح پر ہلچل مچا دی

      5سالہ آٹو پالیسی منظور: الیکٹرک گاڑیاں مزید سستی ،شہریوں کی موجیں لگ گئیں

      مریخ کے رازوں سے پردہ اٹھانے کا وقت آ گیا: جاپانی خلائی مشن خلا میں روانہ!

      بچوں کے لیے خطرے کی گھنٹی! ناروے کا دنیا کا سب سے بڑا اور سخت قدم؛ سوشل میڈیا کے بعد گیمز پر بھی مکمل پابندی کی تیاری

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

      مہشوری برادری کا وزیر اقلیتی امور شام سندر آڈوانی پر نظراندازی کا الزام، 6 نومبر کو  احتجاج کا اعلان

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    ٹھٹھہ رپورٹ بیوروچیف

    مہشوری اقلیتی برادری کے رہنماؤں نے سندھ کے وزیر برائے اقلیتی امور شام سندر آڈوانی پر شیڈول کاسٹ برادری کے جائز مسائل حل نہ کرنے اور مسلسل نظرانداز کرنے کا شدید الزام عائد کرتے ہوئے 6 نومبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے بھرپور احتجاج کرنے کا اعلان کیا ہے۔اس سلسلے میں پریس کلب گھارو میں ایک اہم پریس کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس سے مہشوری برادری کے مکھی بابو معراج، جنرل سیکریٹری وشال مہشوری، نائب صدر انیل کمار، پاکستان پیپلز پارٹی کے اقلیتی رہنما لال مہشوری اور چیئرمین مہشوری برادری گھارو بابن آشوانی نے خطاب کیا۔رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ وزیر اقلیتی امور شام سندر آڈوانی شیڈول کاسٹ برادری کے جائز مسائل حل کرنے میں بالکل دلچسپی نہیں لے رہے ہیں۔ انہوں نے انکشاف کیا کہ برادری کے افراد اپنے مسائل کے حل کے لیے متعدد بار کراچی میں واقع وزیر کے دفتر کے چکر لگا چکے ہیں، لیکن انہیں ملاقات کے لیے بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ پاکستان پیپلز پارٹی نے شام سندر آڈوانی کو اقلیتی امور کی وزارت کی ذمہ داری سونپی ہے، مگر جب اقلیتی برادری کے لوگ اپنے مسائل لے کر ان کے پاس جاتے ہیں تو انہیں نظرانداز کیا جاتا ہے، اور ملاقات ہونے کی صورت میں بھی بعض اہم مسائل حل کرنے سے صاف انکار کر دیا جاتا ہے۔مہشوری برادری کے رہنماؤں کا کہنا تھا کہ اگر اقلیتی برادری کو اپنے جائز حقوق اور بنیادی مسائل کے حل کے لیے بھی بار بار دفاتر کے چکر کاٹنے پڑیں تو اس سے برادری میں مایوسی اور احساسِ محرومی پیدا ہوتا ہے۔ انہوں نے پرزور مطالبہ کیا کہ اقلیتی امور کی وزارت تمام اقلیتی برادریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کرنے کے لیے فوری طور پر موثر اقدامات اٹھائے۔پریس کانفرنس کے دوران رہنماؤں نے صدرِ پاکستان آصف علی زرداری، پاکستان پیپلز پارٹی کی مرکزی رہنما فریال تالپور، چیئرمین بلاول بھٹو زرداری اور وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ سے اپیل کی کہ وہ وزیر اقلیتی امور شام سندر آڈوانی کے مبینہ رویے اور اقلیتی برادری کے مسائل حل نہ ہونے کے معاملے کی فوری تحقیقات کروائیں تاکہ برادری میں پائی جانے والی مایوسی کا خاتمہ ہو سکے اور انہیں ان کے جائز حقوق حاصل ہو سکیں۔آخر میں انہوں نے باضابطہ اعلان کیا کہ 6 نومبر کو کراچی پریس کلب کے سامنے اقلیتی برادری کے ہزاروں افراد جمع ہو کر وزیر اقلیتی امور کے خلاف احتجاج ریکارڈ کروائیں گے اور اپنے مطالبات پیش کریں گے۔ رہنماؤں نے متعلقہ حکام سے مطالبہ کیا کہ اقلیتی برادری کے اس سنگین مسئلے کا فوری نوٹس لے کر ان کے حل کو یقینی بنایا جائے۔

    Related Posts

    سی سی ڈی اہلکار کی نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنا لی

    "انصاف برائے فروخت نہیں ہو سکتا”: جنسی زیادتی کے کیس میں مبینہ رشوت اور دباؤ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت ترین ردعمل

    دہلی میں 31 اکتوبر تک سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں تعینات رہیں گی، احتجاج کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کا بڑا فیصلہ

    مقبول خبریں

    ایران پر نئے حملے سے خطےمیں کشیدگی بڑھے گی، یورپ کاایران سےمذاکرات پر آمادگی کا اظہار

    سی سی ڈی اہلکار کی نوجوان لڑکی سے جنسی زیادتی، برہنہ ویڈیو بنا لی

    "انصاف برائے فروخت نہیں ہو سکتا”: جنسی زیادتی کے کیس میں مبینہ رشوت اور دباؤ پر وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا سخت ترین ردعمل

    ملائیکہ اروڑا برقع پہن کر مسجد پہنچ گئیں، تصاویر اور ویڈیوز نے سوشل میڈیا پر دھوم مچادی

    دہلی میں 31 اکتوبر تک سی اے پی ایف کی 273 کمپنیاں تعینات رہیں گی، احتجاج کے پیش نظر وزارتِ داخلہ کا بڑا فیصلہ

    بلاگ

     فصلی بٹیروں سے بچیے!

    ’’​پولیس افسر سے سوال کرنے کی سزا!’’ میاں حبیب کا کالم

    ضلع سانگھڑ میں امن و امان کی ابتر صورتحال: مثالی امن سے جرائم کے گڑھ تک کا تلخ سفر

    اٹارنی جنرل آف پاکستان  کی طرف سے ماہر تعلیم شمس الضحیٰ کو بیسٹ پرفارمنس سرٹیفیکیٹ پیش

    اٹارنی جنرل آف پاکستان کا تعلیمی وژن، طلبہ کے لیے امید کی نئی کرن

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.