Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    Facebook Twitter Instagram
    Benaqab News | Welcome to Benaqab News NetworkBenaqab News | Welcome to Benaqab News Network
    • ہوم
    • اہم ترین
    • پاکستان
    • شہر شہر کی خبریں
    • دنیا کی خبریں
    • صحت
    • انٹرٹینمنٹ
    • کھیل
    • بزنس
    • ٹیکنالوجی

      3 ارب سال پرانی چٹانیں اور طلوعِ آفتاب: مریخ سے ناسا کی نئی دلکش تصویر سامنے آ گئی

      ٹک ٹاک کو مات دینے کی تیاری: فیس بک کا روایتی انداز ہمیشہ کے لیے تبدیل، اب ایپ کھولتے ہی کیا نیا نظر آئے گا؟

      پرانے اسمارٹ فونز کے صارفین ہوشیار! جلد واٹس ایپ کا استعمال بند ہونے کا امکان

      مریخ ؛ نئی تحقیق میں سائنس دانوں کا اہم انکشاف

      امریکا نے’سوپر انٹیلی جنس فورس’ تشکیل دیدی، NSA کے ڈائریکٹر جنرل جے کلیٹن سربراہ مقرر

    • بلاگ
    • ویڈیوز

        بھٹ شاہ رورل ہیلتھ سینٹر کی  غفلت سے خاتون اور نومولود جاں بحق

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں ضلع بھر میں مختلف تقریبات کا سلسلہ جاری

      ہیومین ویلفیئر آرگنائزیشن پاکستان کے زیر اہتمام ریلی نکالی گئی

      عالمگیر ویلفیئر ٹرسٹ اور جامع مدرسہ منصورہ ہالا کے مشترکہ تعاون سے مفت میڈیکل کیمپ کا انعقاد

      جشنِ آزادی کے سلسلے میں مغل ویلفیئر اتحاد ہالا کی جانب سے ریلی نکالی گئی

    Benaqab News | Welcome to Benaqab News Network

    مذاکرات کی پیشکش اب بھی موجود، پی ٹی آئی لانگ مارچ ختم کرے، رانا ثنا اللہ

    Facebook Twitter LinkedIn WhatsApp
    Share
    Facebook Twitter Email WhatsApp

    اسلام آباد : وزیراعظم کے مشیر برائے سیاسی امور رانا ثناء اللہ نے کہا ہے کہ حکومت کی جانب سے مذاکرات کے دروازے ہمیشہ کھلے ہیں، لیکن ریاست کو یرغمال بنا کر یا دباؤ کے ذریعے کوئی بھی ناجائز مطالبہ نہیں منوایا جا سکتا۔
    اسلام آباد میں پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے اپوزیشن کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ وزیراعظم نے ہمیشہ یہ باور کرانے کی کوشش کی ہے کہ ذاتی سیاسی ایجنڈے کو قومی مفادات پر ترجیح نہ دی جائے، تحریک انصاف کا واحد مقصد ملک میں مسلسل سیاسی عدم استحکام پیدا کرنا اور سیاست میں گالم گلوچ کے کلچر کو عام کرنا رہا ہے، جس کی شروعات 2014ء کے 126 روزہ دھرنے سے ہوئی تھی۔
    خیبرپختونخواہ کی صورتحال پر بات کرتے ہوئے مشیر وزیراعظم نے شدید برہمی میں کہا کہ کے پی کے سرکاری وسائل کو سیاسی مقاصد کے لیے بے دریغ استعمال کیا جا رہا ہے، ایک طرف صوبے میں کسٹمز اور پولیس اہلکار شہید ہو رہے تھے اور لاشیں پڑی تھیں تو دوسری طرف صوبائی حکومت ڈھول بجا کر جلسہ جلوس اور نعرے بازی کر رہی تھی، 4 اکتوبر سے شروع ہونے والے اس لانگ مارچ میں اب تک چند ہزار لوگ بھی اکٹھے نہیں ہو سکے، جبکہ اس کی آڑ میں کروڑوں روپے کی دہاڑیاں لگائی گئی ہیں۔
    سہیل آفریدی کے بیان پر تنقید کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ اگر کسی کو خودکشی کرنی ہے تو وہ کوئی اور راستہ اختیار کرے، کروڑوں پختونوں کو اس طرح کی خطرناک صورتحال سے کیوں دوچار کیا جا رہا ہے؟ سلمان اکرم راجہ کی جانب سے تاثر دیا جا رہا ہے کہ دہشتگردی کے خلاف پالیسی میں ان کی مشاورت شامل نہیں جو کہ سراسر غلط ہے، ملک میں دہشتگردی کے خلاف واضح پالیسی موجود ہے اور اس پر بھرپور عمل جاری ہے۔
    ان کا کہنا تھا کہ افواج پاکستان انتہائی دلیری کے ساتھ دہشتگردوں کا مقابلہ کر رہی ہیں اور انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز ان ہی درندوں کے خلاف جاری رہیں گے جو دہشتگردی میں ملوث ہیں، کوئی نیا فوجی آپریشن نہیں ہو رہا جس سے آئی ڈی پیز بنیں گے بلکہ یہ صرف لوگوں کے دلوں میں خوف پھیلانے کی کوشش ہے، دہشتگردی کے معاملے پر پی ٹی آئی کے علاوہ پوری قوم کا مکمل اتفاقِ رائے ہے، سہیل آفریدی کو بتانا چاہیے کہ انہوں نے اب تک دہشتگردی کے خاتمے کے لیے کتنے اجلاس بلائے ہیں۔

    Related Posts

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    مقبول خبریں

    (پی ٹی آئی) کے اراکین اسمبلی کی مبینہ گرفتاری کا سلسلہ جاری

    تحصیل پسرور میں شدید زالہ باری

    پاکستان کے زر مبادلہ کے  ذخائر میں اضافہ

    سونے کی قیمت میں اضافہ

    سکندر حیات شیرپاؤ کی زیر صدارت کیو ڈبلیو پی کا اجلاس؛ خیبر پختونخوا میں بدامنی اور حکومتی غفلت پر تشویش کا اظہار

    بلاگ

    اکیس سال بعد بھی ایک ہی سوال، آخر ہم کب سنبھلیں گے؟

    بہتر تعلیم کے لیے اسکول، استاد اور والدین کا ساتھ

    سوچیئے۔ ضرور سوچئیے گا

    آئی جی جیل خانہ جات کو دی گئی رشوت کی رقم کہاں سے آئی؟ بڑے راز کھل گئے افسران پریشان،ایک اہم ملاقات میں عملدرامد کرانے والا سیل خاموش،ملتان سی پی او کا تبادلہ خطرے میں، اختر فاروق انتظار میں

    مذاکرات ختم۔۔۔اب کیا ہو گا۔؟ میاں حبیب کا کالم

    Facebook Twitter Instagram Pinterest
    • Disclaimer
    • Terms & Conditions
    • Contact Us
    • privacy policy
    Copyright © 2024 All Rights Reserved Benaqab Tv Network

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.