پشاور:یارک ٹول پلازہ کی بندش اور سیکیورٹی خدشات، سابق وزیر اعلی علی امین گنڈاپور ڈی آئی خان میں اپنے گھر واپس پہنچ گئے
سوشل میڈیا پر اپنے موقف میں سابق وزیراعلی علی امین گنڈا پور کا کہنا تھاکہ وہاں موجود تھانے پر کئی حملے ہوچکے، سیکیورٹی کا خدشہ تھا، چونکہ دفعہ 144 نافذ ہے تو ہمیں آگے جانے نہیں دیا جارہا تھا اور قائدین سے کوئی متبادل پلان بھی نہیں ملا اسلیے آپس میں واپسی پر مشاورت ہوئی اور ہم کسی بھی وقت چند گھنٹوں میں واپس آسکتے ہیں،
دوسری طرف ناراض کارکنوں نےاحتجاج کیا ہے انہوں نے لانگ مارچ میں شرکت کےلیے انہوں نے گنڈی چوک پہنچنا تھا لیکن یارک ٹول پلازہ کو کنٹینرز لگا کر بند کیا گیا تھا۔
وزیر اعلی خیبر پختونخواہ سہیل آفریدی کی قیادت میں لانگ مارچ کے دوران کچھ بڑا ہونے جا رہا ہے ؟ سابق وزیر اعلی علی امین گنڈا پور کس کے اشارے پر واپس گئے ؟ ناراض کارکنوں کا احتجاج

