کراچی: ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت میں کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق مقامی مارکیٹ میں فی تولہ سونے کی قیمت 3 ہزار روپے کم ہو کر 4 لاکھ 38 ہزار 636 روپے ہو گئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 2 ہزار 572 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد نئی قیمت 3 لاکھ 76 ہزار 59 روپے ہو گئی ہے۔
دوسری جانب بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں بھی سونے کے بھاؤ میں کمی دیکھی گئی، جہاں فی اونس سونا 30 ڈالر سستا ہو کر 4,161 ڈالر کی سطح پر آ گیا ہے۔

