دبئی: متحدہ عرب امارات کی معروف ایئرلائن ’فلائی دبئی‘ نے اسرائیل جانے اور وہاں سے آنے والی اپنی تمام پروازوں کو عارضی طور پر معطل کرنے کا باضابطہ اعلان کر دیا ہے۔
ایئرلائن کے ترجمان کے مطابق یہ قدم دبئی سے تل ابیب جانے والی پرواز میں پیش آنے والے سیکیورٹی واقعے اور طیارے کی غیر معمولی لینڈنگ کے بعد اٹھایا گیا ہے۔ فلائی دبئی کا کہنا ہے کہ پروازوں کی معطلی کا فیصلہ اس وقت تک برقرار رہے گا جب تک متعلقہ سول ایوی ایشن اور سیکیورٹی ادارے واقعے کی مکمل تحقیقات مکمل نہیں کر لیتے۔
ایئرلائن انتظامیہ نے واضح کیا کہ مسافروں اور عملے کی سلامتی ان کی اولین ترجیح ہے اور تحقیقات کے نتائج کے بعد پروازوں کی بحالی سے متعلق اگلا فیصلہ کیا جائے گا۔

