معروف امریکی صحافی اور سیاسی تجزیہ کار ٹکر کارلسن نے انکشاف کیا ہے کہ امریکی انتظامیہ اسرائیل کو 40 ہزار انتہائی مہلک اور وزنی بم فراہم کرنے کا منصوبہ بنا رہی ہے۔
بموں کی نوعیت اور وزن: ٹکر کارلسن کے مطابق اسرائیل کو دیے جانے والے اس پیکیج میں MK-84 اور BLU-117 طرز کے 2,000 پاؤنڈ (ایک ٹن) وزنی بم شامل ہیں۔
سوشل میڈیا پر جاری اپنے ایک بیان میں کارلسن نے اس اقدام پر شدید تنقید کرتے ہوئے کہا کہ "تاریخ میں اس کی کوئی مثال نہیں ملتی۔ اس سپلائی کو صرف شدید عوامی ردِعمل ہی روک سکتا ہے۔”
رپورٹس کے مطابق اس اربوں ڈالر کے ملٹری پیکیج سے متعلق امریکی کانگریس کو غیر رسمی اطلاع دی جا چکی ہے، جبکہ مختلف امریکی قانون سازوں اور عوامی حلقوں کی طرف سے اس کی مخالفت کی جا رہی ہے۔

