-
تھانہ مراد پور کی حدود میں قاتلانہ حملہ، محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا
-
سیالکوٹ (سلیم احمد اعوان)
تھانہ مراد پور کے علاقے بونکن کشمیر روڈ پر نامعلوم شخص نے چھری کے پے در پے وار کر کے 49 سالہ شخص کو قتل کر دیا۔
تفصیلات کے مطابق نامعلوم ملزم نے 49 سالہ محمد علی ولد محمد شفیع پر تیز دھار چھری سے حملہ کیا، جس کے نتیجے میں وہ شدید زخمی ہو گیا۔ اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122 کی ٹیم موقع پر پہنچ گئی، تاہم محمد علی زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا۔
ریسکیو ٹیم نے لاش کو گورنمنٹ علامہ اقبال میموریل ٹیچنگ ہسپتال منتقل کر دیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعے کی تفتیش کا آغاز کر دیا ہے۔
سیالکوٹ: کشمیر روڈ پر نامعلوم شخص کے چھریوں کے وار، 49 سالہ شخص جاں بحق


