ضلع دیربالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)

ایس ڈی او محمد طاہر نے گورنمنٹ مکتب پرائمری سکول نالہ شاگرام بابا، جی پی ایس قونجے سمیت دیگر سکولوں کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے اساتذہ اور طلبہ کی حاضری چیک کرنے کے ساتھ مختلف کلاسز کی تعلیمی استعداد کا بھی جائزہ لیا۔
اس موقع پر ایس ڈی او نے طلبہ کا ہوم ورک، یونیفارم اور تعلیمی سرگرمیاں بھی چیک کیں، جبکہ اساتذہ سے ان کے مسائل دریافت کیے۔
محمد طاہر نے اساتذہ کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ وہ اپنے فرائض منصبی دیانت داری اور ذمہ داری کے ساتھ ادا کریں اور قوم کے بچوں کو اپنے بچے سمجھ کر ان کی تعلیم و تربیت پر خصوصی توجہ دیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ فرائض میں غفلت یا کوتاہی کے مرتکب اساتذہ کے ساتھ کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی .

