وائس پرنسپل محمد منیر قادری سمیت پروفیسر محمد ریاض مغل،پروفیسر محمد اکرم،پرفیسر آصف بشیر سلہری اور دیگر کی شرکت
سیالکوٹ۔سلیم احمد اعوان شیخو۔
گورنمنٹ اسلامیہ کالج سیالکوٹ میں فرسٹ آفیسر کلاسز میں داخلہ لینے والے طلباء کے استقبال اور ان کے اعزاز میں ایک تقریب منعقد ہوئی اس تقریب کی صدارت کالج کے پرنسپل محمد عباس نے کی۔تقریب میں وائس پرنسپل محمد منیر قادری سمیت پروفیسر محمد ریاض مغل،پروفیسر محمد اکرم،پرفیسر آصف بشیر سلہری اور دیگر نے شرکت کی جبکہ تقریب کے سٹیج سیکرٹری کے فرائض رانا محمد عتیق نے سر انجام دئیے۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے پرنسپل محمد عباس نے طلباء سے کہا کہ اب آپ سکول کے مراحل طے کرکے کالج کے مراحل میں داخل ہو چکے ہیں اور آپ کی تعلیم کا گیٹ وے شروع ہو چکا ہے جس طرح آپ نے میٹرک میں محنت کر کے اچھے نمبروں سے پوزیشن حاصل کی اسی طرح انٹرمیڈیٹ میں بھی محنت کے اچھے نمبروں سے پوزیشن حاصل کرکے مستقبل کے بہترین پاکستانی بنیں اور اپنی فیلڈ میں اپنا مقام بنائیں۔
وائس پرنسپل منیر قادری نے کہا کہ ہم فرسٹ ائیر میں داخل ہونے والے طلباء کو خوش آمدید کہتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ پاکستان کا بہترین شہری بنیں گے۔پروفیسر ریاض مغل نے کہا کہ فرسٹ ائیر میں داخل ہونے والے طلباء ہمارے ملک کا قیمتی سرمایہ ہیں اور اب انھوں نے ہی پاکستان کو دنیا میں ترقی پذیر ملک بنانے میں اپنا اہم کردار ادا کرنا ہے۔تقریب سے پروفیسر محمد اکرم اور پروفیسر آصف بشیر سلہری نے بھی خطاب کرتے ہوئے فرسٹ ائیر کے طلباء سے امید ظاہر کی کہ وہ پاکستان کا نام روشن کرنے کے لئے محنت اور لگن سے اپنی اپنی فیلڈ میں اچھی پوزیشن حاصل کرنے کے لئے کوئے دقیقہ فروگزاشت نہیں کریں گے۔




