کراچی :پاکستان میں فی تولہ سونے کے بھاؤ میں 5000 سے زائد کی کمی ہوئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز کے مطابق فی تولہ سونا 5600 روپے کم ہوکر 4 لاکھ 56 ہزار 736 روپے ہوگیا۔
اس کے علاوہ 10گرام سونے کا بھاؤ 4801 روپے کم ہوکر 3 لاکھ 91 ہزار 577 روپے ہوگیا ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 56 ڈالر کم ہوکر 4342 ڈالر فی اونس ہے۔

