ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور پولیس و عوام کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا
دیر بالا(بیورو چیف ریاض ابوالخیل)
ڈی پی او دیر بالا اسلم نواز () کی خصوصی ہدایت پر ایس ڈی پی او سرکل واڑی فخر عالم خان نے علاقہ مشران سے ملاقات کی۔
ملاقات میں موجودہ سیکیورٹی صورتحال، امن و امان اور پولیس و عوام کے باہمی تعاون پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ مشران نے قیام امن اور عوام کے تحفظ کے لیے پولیس کے ساتھ بھرپور تعاون جاری رکھنے کے عزم کا اظہار کیا۔
ایس ڈی پی او سرکل واڑی نے کہا کہ پائیدار امن کے لیے پولیس، عوام اور مشران کا باہمی تعاون ناگزیر ہے، جبکہ جرائم کے خاتمے اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کوششیں جاری رہیں گی۔



